Sunan An Nasai 1192ضعیف
نماز کے دوران کنکریوں کو ہٹانا منع ہے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلَا يَمْسَحِ الْحَصَى، فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِهُهُ.
ابوذر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو وہ کنکری پر ہاتھ نہ پھیرے، کیونکہ رحمت اس کا سامنا کر رہی ہوتی ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الصلاة ١٧٥ (٩٤٥) ، سنن الترمذی/الصلاة ١٦٣ (٣٧٩) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٦٢ (١٠٢٧) ، (تحفة الأشراف : ١١٩٩٧) ، مسند احمد ٥/١٤٩، ١٥٠، ١٦٣، ١٧٩، سنن الدارمی/الصلاة ١١٠ (١٤٢٨) (ضعیف) (اس کے راوی ” أبو الأحوص “ لین الحدیث ہیں )
قال الشيخ الألباني : ضعيف
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1191
was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: When any one of you stands in prayer, let him not smooth the pebbles, for he is facing Mercy".