آسان قرآن
Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 16
قُلْ لَّوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا تَلَوْتُهٗ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَدْرٰىكُمْ بِهٖ١ۖ٘ فَقَدْ لَبِثْتُ فِیْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهٖ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿16﴾
- قُلْآپ کہہ دیں
- لَّوْ شَآءَ اللّٰهُاگر چاہتا اللہ
- مَا تَلَوْتُهٗنہ پڑھتا میں اسے
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَلَآ اَدْرٰىكُمْاور نہ خبر دیتا تمہیں
- بِهٖاس کی
- فَقَدْ لَبِثْتُتحقیق میں رہ چکا ہوں
- فِيْكُمْتم میں
- عُمُرًاایک عمر
- مِّنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
- اَفَلَاسو کیا نہ
- تَعْقِلُوْنَعقل سے کام لیتے تم
6: یعنی یہ قرآن میرا بنایا ہوا نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہے۔ اگر وہ نہ چاہتا تو نہ میں تمہارے سامنے پڑھ سکتا تھا، نہ تمہیں اس کا علم ہوسکتا تھا۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل فرما کر مجھے حکم دیا کہ تمہیں سناؤں، اس لیے سنا رہا ہوں۔ لہذا اس میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
7: یعنی تمہارا یہ مطالبہ کہ میں اس قرآن کو بدل دوں۔ دراصل میری نبوت کا انکار اور مجھ پر (معاذ اللہ) جھوٹ کا الزام ہے، حالانکہ میں نے عمر کا بڑا حصہ تمہارے درمیان گزارا ہے، اور میری ساری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح تمہارے سامنے رہی ہے۔ قرآن کریم کے نازل ہونے سے پہلے تم سب مجھے سچا اور امانت دار کہتے رہے، اور چالیس سال کے طویل عرصے میں کبھی کسی ایک شخص نے بھی مجھ پر جھوٹ کا الزام نہیں لگایا۔ اب نبوت جیسے معاملے میں مجھ پر یہ الزام لگانا بےعقلی نہیں تو اور کیا ہے ؟