IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 52

  1. اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ﴿52﴾

    1. اِذْجب
    2. دَخَلُوْاوہ داخل ہوئے ( آئے)
    3. عَلَيْهِاس پر (پاس)
    4. فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
    5. سَلٰمًاسلام
    6. قَالَاس نے کہا
    7. اِنَّابیشک ہم
    8. مِنْكُمْتم سے
    9. وَجِلُوْنَڈرنے والے (ڈرتے) ہیں
Translation · Aasan Quran
اس وقت کا حال جب وہ ان کے پاس پہنچے، اور سلام کیا۔ ابراہیم نے کہا کہ : ہمیں تو تم سے ڈر لگ رہا ہے (20)
Tafseer · Aasan Quran

20: سورة ہود میں گزرچکا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ ان کو انسان سمجھ کر انکی مہمانی کے لئے بچھڑے کا بھنا ہوا گوشت لے کر آئے تھے، لیکن انہوں نے کھانے سے پرہیز کیا جو اس علاقے کے رواج کے مطابق اس بات کی علامت تھی کہ یہ کوئی دشمن ہیں اور کسی برے ارادے سے آئے ہیں اس لئے انہیں خوف محسوس ہوا۔