IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 124

  1. اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿124﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. جُعِلَمقرر کیا گیا
    3. السَّبْتُہفتہ کا دن
    4. عَلَيپر
    5. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    6. اخْتَلَفُوْاانہوں نے اختلاف کیا
    7. فِيْهِاس میں
    8. وَاِنَّاور بیشک
    9. رَبَّكَتمہارا رب
    10. لَيَحْكُمُالبتہ فیصلہ کریگا
    11. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    12. يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    13. فِيْمَااس میں جو
    14. كَانُوْاوہ تھے
    15. فِيْهِاس میں
    16. يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
Translation · Aasan Quran
سینچر کے دن کے احکام تو ان لوگوں پر لازم کیے گئے تھے جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا تھا۔ (52) اور یقین رکھو کہ تمہارا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں لوگ اختلاف کیا کرتے تھے۔
Tafseer · Aasan Quran

52: یہ ایک دوسرا استثنا ہے جس میں یہودیوں کے لیے بعض وہ چیزیں ممنوع کردی گئی تھیں جو حضرت ابراہیم ؑ کی شریعت میں جائز تھیں۔ اور وہ یہ کہ یہودیوں کے لیے سنیچر کے دن معاشی سرگرمیاں ممنوع کردی گئی تھیں۔ پھر ان میں بھی اختلاف رہا کہ کچھ لوگوں نے اس پابندی پر عمل کیا اور کچھ نے نہیں کیا۔

بہر حال ! یہ بھی ایک استثنائی حکم تھا جو صرف یہودیوں کو دیا گیا تھا۔ حضرت ابراہیم ؑ کی شریعت اس سے خالی تھی۔

لہذا کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنی طرف سے حلال چیزوں کو حرام قرار دیدے۔