IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 63

  1. تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿63﴾

    1. تَاللّٰهِاللہ کی قسم
    2. لَقَدْ اَرْسَلْنَآتحقیق ہم نے بھیجے
    3. اِلٰٓىطرف
    4. اُمَمٍامتیں
    5. مِّنْ قَبْلِكَتم سے پہلے
    6. فَزَيَّنَپھر اچھا کردکھایا
    7. لَهُمُان کے لیے
    8. الشَّيْطٰنُشیطان
    9. اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
    10. فَهُوَپس وہ
    11. وَلِيُّهُمُان کا رفیق
    12. الْيَوْمَآج
    13. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    14. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب دردناک
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) اللہ کی قسم ! تم سے پہلے جو امتیں گزری ہیں، ہم نے ان کے پاس پیغمبر بھیجے تھے، تو شیطان نے ان کے اعمال کو خوب بنا سنوار کر ان کے سامنے پیش کیا۔ (26) چنانچہ وہی (شیطان) آج ان کا سرپرست بنا ہوا ہے اور (اس کی وجہ سے) ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

26: یعنی یہ پٹی پڑھائی کہ تم جو اعمال کر رہے ہو وہی بہترین اعمال ہے۔