آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 68
وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ﴿68﴾
- وَاَوْحٰىاور الہام کیا
- رَبُّكَتمہارا رب
- اِلَىطرف۔ کو
- النَّحْلِشہد کی مکھی
- اَنِکہ
- اتَّخِذِيْتو بنا لے
- مِنَسے۔ میں
- الْجِبَالِپہاڑ (جمع)
- بُيُوْتًاگھر (جمع)
- وَّاور
- مِنَسے۔ میں
- الشَّجَرِپھل
- وَمِمَّااور اس سے جو
- يَعْرِشُوْنَچھتریاں بناتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ : تو پہاڑوں میں، اور درختوں میں اور لوگ جو چھتریاں اٹھاتے ہیں ان میں اپنے گھر بنا۔ (28)
Tafseer · Aasan Quran
28: چھتریاں اٹھانے سے مراد وہ ٹٹیاں ہیں جن پر مختلف قسم کی بیلیں چڑھائی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر شہد کی مکھی کے گھر بنانے کا ذکر اس لیے فرمایا ہے کہ وہ جو چھتے بناتی ہے وہ عجیب و غریب صنعت کا شاہکار ہوتے ہیں اور عام طور پر وہ یہ چھتے اونچی جگہوں پر بناتی ہے تاکہ اس میں بننے والا شہد زمین کی کثافتوں سے بھی محفوظ رہے۔ اور اسے تازہ ہوا بھی میسر آئے۔
توجہ اس طرف دلائی جا رہی ہے کہ یہ سب کچھ اسے اللہ تعالیٰ نے سکھایا ہے۔ تفصیلات کے لیے دیکھئے معارف القرا ان ج : 5 ص 362 تا 367