آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 76
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ع﴿76﴾
- وَضَرَبَاور بیان کیا
- اللّٰهُاللہ
- مَثَلًاایک مثال
- رَّجُلَيْنِدو آدمی
- اَحَدُهُمَآان میں سے ایک
- اَبْكَمُگونگا
- لَا يَقْدِرُوہ اختیار نہیں رکھتا
- عَلٰي شَيْءٍکسی شے پر
- وَّهُوَاور وہ
- كَلٌّبوجھ
- عَلٰيپر
- مَوْلٰىهُاپنا آقا
- اَيْنَمَاجہاں کہیں
- يُوَجِّهْهُّوہ بھیجے اس کو
- لَا يَاْتِوہ نہ لائے
- بِخَيْرٍکوئی بھلائی
- هَلْکیا
- يَسْتَوِيْبرابر
- هُوَوہ۔ یہ
- وَمَنْاور جو
- يَّاْمُرُحکم دیتا ہے
- بِالْعَدْلِعدل کے ساتھ
- وَهُوَاور وہ
- عَلٰيپر
- صِرَاطٍراہ
- مُّسْتَقِيْمٍسیدھی
Translation · Aasan Quran
اور اللہ ایک اور مثال دیتا ہے کہ دو آدمی ہیں ان میں سے ایک گونگا ہے جو کوئی کام نہیں کرسکتا، اور اپنے آقا پر بوجھ بنا ہوا ہے، وہ اسے جہاں کہیں بھیجتا ہے، وہ کوئی ڈھنگ کا کام کر کے نہیں لاتا، کیا ایسا شخص اس دوسرے آدمی کے برابر ہوسکتا ہے جو دوسروں کو بھی اعتدال کا حکم دیتا ہے اور خود بھی سیدھے راستے پر قائم ہے ؟