آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 80
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ﴿80﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- جَعَلَبنایا
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْسے
- بُيُوْتِكُمْتمہارے گھروں
- سَكَنًاسکونت کی (رہنے کی) جگہ)
- وَّجَعَلَاور بنایا
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْسے
- جُلُوْدِکھالیں
- الْاَنْعَامِچوپائے
- بُيُوْتًاگھر (ڈیرے)
- تَسْتَخِفُّوْنَهَاتم ہلکا پاتے ہو انہیں
- يَوْمَ ظَعْنِكُمْاپنے کوچ کے دن
- وَيَوْمَاور دن
- اِقَامَتِكُمْاپنا قیام
- وَاور
- مِنْسے
- اَصْوَافِهَاان کی اون
- وَاَوْبَارِهَااور ان کی پشم
- وَاَشْعَارِهَآاور ان کے بال
- اَثَاثًاسامان
- وَّمَتَاعًااور برتنے کی چیزیں
- اِلٰىحِيْنٍایک وقت (مدت
Translation · Aasan Quran
اور اس نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو سکون کی جگہ بنایا، اور تمہارے لیے مویشیوں کی کھالوں سے ایسے گھر بنائے جو تمہیں سفر پر روانہ ہوتے وقت اور کسی جگہ ٹھہرتے وقت ہلکے پھلکے محسوس ہوتے ہیں۔ (33) اور ان کے اون، ان کے رویں اور ان کے بالوں سے گھریلو سامان اور ایسی چیزیں پیدا کیں جو ایک مدت تک تمہیں فائدہ پہنچاتی ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
33: ان گھروں سے مراد وہ خیمے ہیں جو چمڑے سے بنائے جاتے ہیں، اور عرب کے لوگ انہیں سفر میں ساتھ لے جاتے تھے تاکہ جہاں چاہیں، انہیں نصب کر کے پڑاؤ ڈال لیں۔