IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 81

  1. وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ﴿81﴾

    1. وَاللّٰهُاور اللہ
    2. جَعَلَبنایا
    3. لَكُمْتمہارے لیے
    4. مِّمَّااس سے جو
    5. خَلَقَاس نے پیدا کیا
    6. ظِلٰلًاسائے
    7. وَّجَعَلَاور بنایا
    8. لَكُمْتمہارے لیے
    9. مِّنَسے
    10. الْجِبَالِپہاڑوں
    11. اَكْنَانًاپناہ گاہیں
    12. وَّجَعَلَاور بنایا
    13. لَكُمْتمہارے لیے
    14. سَرَابِيْلَکرتے
    15. تَقِيْكُمُبچاتے ہیں تمہیں
    16. الْحَرَّگرمی
    17. وَسَرَابِيْلَاور کرتے
    18. تَقِيْكُمْبچاتے ہیں تمہیں
    19. بَاْسَكُمْتمہاری لڑائی
    20. كَذٰلِكَاسی طرح
    21. يُتِمُّوہ مکمل کرتا ہے
    22. نِعْمَتَهٗاپنی نعمت
    23. عَلَيْكُمْتم پر
    24. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    25. تُسْلِمُوْنَفرمانبردار بنو
Translation · Aasan Quran
اور اللہ ہی نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے تمہارے لیے سائے پیدا کیے، اور پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گا ہیں بنائیں، اور تمہارے لیے ایسے لباس پیدا کیے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں، اور ایسے لباس جو تمہاری جنگ میں تمہیں محفوظ رکھتے ہیں۔ (34) اس طرح وہ اپنی نعمتوں کو تم پر مکمل کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو۔
Tafseer · Aasan Quran

34: یعنی لوہے کی زرہیں جو جنگ میں تلوار وغیرہ کے وار کو روکنے کے لیے پہنی جاتی تھیں۔