IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 96

  1. مَا عِنْدَكُمْ یَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ١ؕ وَ لَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿96﴾

    1. مَاجو
    2. عِنْدَكُمْتمہارے پاس
    3. يَنْفَدُوہ ختم ہوجاتا ہے
    4. وَمَااور جو
    5. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس
    6. بَاقٍباقی رہنے والا
    7. وَلَنَجْزِيَنَّاور ہم ضرور دیں گے
    8. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    9. صَبَرُوْٓاانہوں نے صبر کیا
    10. اَجْرَهُمْان کا اجر
    11. بِاَحْسَنِاس سے بہتر
    12. مَاجو
    13. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
Translation · Aasan Quran
جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا (42) ہم انہیں ان کے بہترین کاموں کے مطابق ان کا اجر ضرور عطا کریں گے۔
Tafseer · Aasan Quran

42: پہلے کئی بار عرض کیا جا چکا ہے کہ قرآن کریم کی اصطلاح میں ”صبر“ کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ اپنی نفسانی خواہشات کو دبا کر اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی کو بھی صبر کہا جاتا ہے، اور کسی تکلیف کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر کوئی شکایت نہ کی جائے تو وہ بھی صبر ہے۔