آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 17
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِی اسْتَوْقَدَ نَارًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتْ مَاحَوْلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوْرِهِمْ وَ تَرَكَهُمْ فِیْ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبْصِرُوْنَ﴿17﴾
- مَثَلُهُمْان کی مثال
- کَمَثَلِجیسے مثال
- الَّذِياس شخص
- اسْتَوْقَدَجس نے بھڑکائی
- نَارًاآگ
- فَلَمَّاپھر جب
- أَضَاءَتْروشن کردیا
- مَا حَوْلَهُاس کا اردگرد
- ذَهَبَچھین لی
- اللَّهُاللہ
- بِنُورِهِمْان کی روشنی
- وَتَرَکَهُمْاور انہیں چھوڑدیا
- فِي ظُلُمَاتٍاندھیروں میں
- لَا يُبْصِرُونَوہ نہیں دیکھتے
Translation · Aasan Quran
ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک آگ روشن کی (15) پھر جب اس (آگ نے) اس کے ماحول کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نور سلب کرلیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا
Tafseer · Aasan Quran
15 یہاں سے ان منافقوں کی مثال دی جارہی ہے جو اسلام کے واضح دلائل سامنے آنے کے باوجود نفاق کی گمراہی میں پھنسے رہے، اسلام کے واضح دلائل کو آگ کی روشنی سے تشبیہ دی گئی ہے کہ جس طرح اس روشنی سے ماحول کی چیزیں صاف نظر آنے لگتی ہیں اسی طرح اسلام کے دلائل سے حقیقت ان پر واضح ہوگئی ؛ لیکن پھر ضد اور عناد کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ روشنی ان سے سلب کرلی اور وہ دیکھنے کی قوت سے محروم ہوگئے۔