Ashraf-ul-Hawashi - Al-Baqara : 49
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ
وَاِنْ : اور اگر يَّكُنْ : ہو لَّهُمُ : انکے لیے الْحَقُّ : حق يَاْتُوْٓا اِلَيْهِ : وہ آتے ہیں اس کی طرف مُذْعِنِيْنَ : گردن جھکائے
اور اگر کہیں وہ حق پر ہوں (یا ان کے کسی سے کچھ لینا ہو) جب تو کان دبائے پیغمبر کے پاس چلے آتے ہیں۔
7 ۔ یعنی جب یہ دیکھتے ہیں کہ شریعت کے مطابق فیصلہ میں ان کا فائدہ ہے تب تو بڑے اطاعت کیش بن کر آتے ہیں اور ایمان کے لمبے چوڑے دعوے کرتے ہیں ورنہ دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور شریعت کے احکام میں کیڑے نکالنے لگتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ شریعت کی اس طرح کی پیروی اللہ تعالیٰ کی نظر میں کوئی وزن نہیں رکھتی۔ کیونکہ یہ شریعت کی پیروی نہیں بلکہ نفس پرستی ہے۔ (ابن کثیر)
Top