آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 220
فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى١ؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ١ؕ وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَعْنَتَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿220﴾
- فِى الدُّنْيَادنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِاور آخرت
- وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ آپ سے پوچھتے ہیں
- عَنِسے (بارہ) میں
- الْيَتٰمٰيیتیم (جمع)
- قُلْآپ کہ دیں
- اِصْلَاحٌاصلاح
- لَّھُمْان کی
- خَيْرٌبہتر
- وَاِنْاور اگر
- تُخَالِطُوْھُمْملالو ان کو
- فَاِخْوَانُكُمْتو بھائی تمہارے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- الْمُفْسِدَخرابی کرنے والا
- مِنَسے (کو)
- الْمُصْلِحِاصلاح کرنے والا
- وَلَوْاور اگر
- شَآءَچاہتا
- اللّٰهُاللہ
- لَاَعْنَتَكُمْضرور مشقت میں ڈالتا تم کو
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- عَزِيْزٌغالب
- حَكِيْمٌحکمت والا
144: جب قرآن کریم نے یتیموں کا مال کھانے پر سخت وعید سنائی (سورة نساء 4: 1۔ 2) تو بعض صحابہ جن کی سرپرستی میں کچھ یتیم تھے، اتنی احتیاط کرنے لگے کہ ان کا کھانا الگ پکواتے اور انہیں الگ ہی کھلاتے، یہاں تک کہ اگر ان کا کچھ کھانا بچ جاتا تو خراب ہوجاتا، اس میں تکلیف بھی تھی اور نقصان بھی، اس آیت نے واضح کردیا کہ اصل مقصد یہ ہے کہ یتیموں کی مصلحت کا پورا خیال رکھا جائے، سرپرستوں کو مشکل میں ڈالنا مقصد نہیں ہے، لہذا ان کا کھانا ساتھ پکانے اور ساتھ کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ معقولیت اور انصاف کے ساتھ ان کے مال سے ان کے کھانے کا خرچ وصول کیا جائے، پھر اگر غیر ارادی طور پر کچھ کمی بیشی ہو بھی جائے تو معاف ہے، ہاں جان بوجھ کر ان کو نقصان نہ پہنچایا جائے، رہی یہ بات کہ کون انصاف اور اصلاح سے کام لے رہا ہے اور کس کی نیت خراب ہے، اسے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔