آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 221
وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ١ؕ وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ١ۚ وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْا١ؕ وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۖۚ وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖ١ۚ وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ۠ع﴿221﴾
- وَلَااور نہ
- تَنْكِحُواتم نکاح کرو
- الْمُشْرِكٰتِمشرک عورتوں سے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يُؤْمِنَّ ۭوہ ایمان لے آئیں
- وَلَاَمَةٌاور البتہ لونڈی
- مُّؤْمِنَةٌمومنہ۔ ایمان والی
- خَيْرٌبہتر ہے
- مِّنْ مُّشْرِكَةٍمشرکہ عورت سے
- وَّلَوْاور اگرچہ
- اَعْجَبَتْكُمْ ۚوہ اچھی لگے تم کو
- وَلَااور نہ
- تُنْكِحُواتم نکاح کر کے دو
- الْمُشْرِكِيْنَمشرک مردوں کو
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يُؤْمِنُوْا ۭوہ ایمان لے آئیں
- وَلَعَبْدٌاور البتہ غلام
- مُّؤْمِنٌمومن
- خَيْرٌبہتر ہے
- مِّنْسے
- مُّشْرِكٍمشرک مرد
- وَّلَوْاور اگرچہ
- اَعْجَبَكُمْ ۭوہ پسند آئے تم کو
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- يَدْعُوْنَبلاتے ہیں
- اِلَى النَّارِ ښآگ کی طرف
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَدْعُوْٓابلاتا ہے
- اِلَى الْجَنَّةِجنت کی طرف
- وَالْمَغْفِرَةِاور بخشش کی طرف
- بِاِذْنِهٖ ۚساتھ اپنے اذن کے
- وَيُبَيِّنُاور بیان کرتا ہے
- اٰيٰتِهٖآیات اپنی
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَذَكَّرُوْنَوہ نصیحت پکڑیں
Translation · Aasan Quran
اور مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ یقینا ایک مومن باندی کسی بھی مشرک عورت سے بہتر ہے، خواہ وہ مشرک عورت تمہیں پسند آرہی ہو، اور اپنی عورتوں کا نکاح مشرک مردوں سے نہ کراؤ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ اور یقینا ایک مومن غلام کسی بھی مشرک مرد سے بہتر ہے خواہ وہ مشرک مرد تمہیں پسند آرہا ہو۔ یہ سب دوزخ کی طرف بلاتے ہیں جبکہ اللہ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے، اور اپنے احکام لوگوں کے سامنے صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔