آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 229
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿229﴾
- اَلطَّلَاقُطلاق
- مَرَّتٰنِدو بار
- فَاِمْسَاكٌپھر روک لینا
- بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
- اَوْیا
- تَسْرِيْحٌرخصت کرنا
- بِاِحْسَانٍحسنِ سلوک سے
- وَلَااور نہیں
- يَحِلُّجائز
- لَكُمْتمہارے لیے
- اَنْکہ
- تَاْخُذُوْاتم لے لو
- مِمَّآاس سے جو
- اٰتَيْتُمُوْھُنَّتم نے دیا ان کو
- شَيْئًاکچھ
- اِلَّآسوائے
- اَنْکہ
- يَّخَافَآدونوں اندیشہ کریں
- اَلَّاکہ نہ
- يُقِيْمَاوہ قائم رکھ سکیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَاِنْپھر اگر
- خِفْتُمْتم ڈرو
- اَلَّا يُقِيْمَاکہ وہ قائم نہ رکھ سکیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَلَاجُنَاحَتو گناہ نہیں
- عَلَيْھِمَاان دونوں پر
- فِيْمَااس میں جو
- افْتَدَتْعورت بدلہ دے
- بِهٖاس کا
- تِلْكَیہ
- حُدُوْدُ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَلَاپس نہ
- تَعْتَدُوْھَاآگے بڑھو اس سے
- وَمَنْاور جو
- يَّتَعَدَّآگے بڑھتا ہے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَاُولٰٓئِكَپس وہی لوگ
- ھُمُوہ
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
151: اس آیت نے ایک ہدایت تو یہ دی ہے کہ اگر طلاق دینی ہی پڑجائے تو زیادہ سے زیادہ دو طلاقیں دینی چاہئیں، کیونکہ اس طرح میاں بیوی کے درمیان تعلقات بحال ہونے کا امکان رہتا ہے ؛ چنانچہ عدت کے دوران شوہر کو طلاق سے رجوع کرنے کا حق رہتا ہے، اور عدت کے بعد دونوں کی باہمی رضا مندی سے نیا نکاح نئے مہر کے ساتھ ہوسکتا ہے، لیکن جیسا کہ اگلی آیت میں فرمایا گیا ہے کہ تین طلاقوں کے بعد دونوں راستے بند ہوجاتے ہیں اور تعلقات کی بحالی کا کوئی طریقہ باقی نہیں رہتا، دوسری ہدایت یہ دی گئی ہے کہ شوہر طلاق سے رجوع کا فیصلہ کرے یا علیحدگی کا، دونوں صورتوں میں معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے چاہئیں، عام حالات میں شوہر کے لئے حلال نہیں ہے کہ وہ طلاق کے بدلے مہر واپس کرنے یا معاف کرنے کا مطالبہ کرے، ہاں اگر طلاق کا مطالبہ عورت کی طرف سے ہو اور شوہر کی کسی زیادتی کے بغیر ہو، مثلاً بیوی شوہر کو پسند نہ کرتی ہو اور اس بنا پر دونوں کو یہ اندیشہ ہو کہ وہ خوشگواری کے ساتھ نکاح کے حقوق ادا نہ کرسکیں گے تو اس صورت میں یہ جائز قرار دے دیا گیا ہے کہ عورت مالی معاوضے کے طور پر مہر یا اس کا کچھ حصہ واپس کردے یا اگر اس وقت تک وصول نہ کیا ہو تو معاف کردے۔