آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 255
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ١ۚ۬ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ۚ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ١ۚ وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا یَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴿255﴾
- اَللّٰهُاللہ
- لَآ اِلٰهَنہیں معبود
- اِلَّا ھُوَسوائے اس کے
- اَلْحَيُّزندہ
- الْقَيُّوْمُتھامنے والا
- لَا تَاْخُذُهٗنہ اسے آتی ہے
- سِنَةٌاونگھ
- وَّلَااور نہ
- نَوْمٌنیند
- لَهٗاسی کا ہے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَااور جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مَنْ ذَاکون جو
- الَّذِيْوہ جو
- يَشْفَعُسفارش کرے
- عِنْدَهٗٓاس کے پاس
- اِلَّامگر (بغیر)
- بِاِذْنِهٖاس کی اجازت سے
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَاجو
- بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے سامنے
- وَمَااور جو
- خَلْفَھُمْان کے پیچھے
- وَلَااور نہیں
- يُحِيْطُوْنَوہ احاطہ کرتے ہیں
- بِشَيْءٍکس چیز کا
- مِّنْسے
- عِلْمِهٖٓاس کا علم
- اِلَّامگر
- بِمَا شَآءَجتنا وہ چاہے
- وَسِعَسما لیا
- كُرْسِيُّهُاس کی کرسی
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- وَاور
- الْاَرْضَزمین
- وَلَااور نہیں
- يَئُوْدُهٗتھکاتی اس کو
- حِفْظُهُمَاان کی حفاظت
- وَھُوَاور وہ
- الْعَلِيُّبلند مرتبہ
- الْعَظِيْمُعظمت والا
Translation · Aasan Quran
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو سدا زندہ ہے جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے جس کو نہ کبھی اونگھ لگتی ہے، نہ نیند۔ آسمانوں میں جو کچھ ہے (وہ بھی) اور زمین میں جو کچھ ہے (وہ بھی) سب اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کرسکے ؟ وہ سارے بندوں کے تمام آگے پیچھے کے حالات کو خوب جانتا ہے، اور وہ لوگ اس کے علم کی کوئی بات اپنے علم کے دائرے میں نہیں لاسکتے، سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاہے، اس کی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے، اور ان دونوں کی نگہبانی سے اسے ذرا بھی بوجھ نہیں ہوتا، اور وہ بڑا عالی مقام، صاحب عظمت ہے۔