IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 273

  1. لِلْفُقَرَآءِ الَّذِیْنَ اُحْصِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ضَرْبًا فِی الْاَرْضِ١٘ یَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ١ۚ تَعْرِفُهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ١ۚ لَا یَسْئَلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ۠ع﴿273﴾

    1. لِلْفُقَرَآءِتنگدستوں کے لیے
    2. الَّذِيْنَجو
    3. اُحْصِرُوْارکے ہوئے
    4. فِيْمیں
    5. سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
    6. لَا يَسْتَطِيْعُوْنَوہ نہیں طاقت رکھتے
    7. ضَرْبًاچلنا پھرنا
    8. فِي الْاَرْضِزمین (ملک) میں
    9. يَحْسَبُھُمُانہیں سمجھے
    10. الْجَاهِلُناواقف
    11. اَغْنِيَآءَمال دار
    12. مِنَ التَّعَفُّفِسوال سے بچنے سے
    13. تَعْرِفُھُمْتو پہچانتا ہے انہیں
    14. بِسِيْمٰھُمْان کے چہرے سے
    15. لَا يَسْئَلُوْنَوہ سوال نہیں کرتے
    16. النَّاسَلوگ
    17. اِلْحَافًالپٹ کر
    18. وَمَااور جو
    19. تُنْفِقُوْاتم خرچ کرو گے
    20. مِنْ خَيْرٍمال سے
    21. فَاِنَّتو بیشک
    22. اللّٰهَاللہ
    23. بِهٖاس کو
    24. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
(مالی امداد کے بطور خاص) مستحق وہ فقرا ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں اس طرح مقید کر رکھا ہے کہ وہ (معاش کی تلاش کے لیے) زمین میں چل پھر نہیں سکتے۔ چونکہ وہ اتنے پاک دامن ہیں کہ کسی سے سوال نہیں کرتے، اس لیے ناواقف آدمی انہیں مال دار سمجھتا ہے، تم ان کے چہرے کی علامتوں سے ان (کی اندرونی حالت) کو پہچان سکتے ہو (مگر) وہ لوگوں سے لگ لپٹ کر سوال نہیں کرتے۔ (183) اور تم جو مال بھی خرچ کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

183: حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ یہ آیت اصحاب صفہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے، یہ وہ صحابہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی علم دین حاصل کرنے کے لئے وقف کردی تھی اور آنحضرت ﷺ کے پاس مسجد نبوی سے متصل ایک چبوترے پر آپڑے تھے، طلب علم کی وجہ سے وہ کوئی معاشی مشغلہ اختیار نہیں کرسکتے تھے مگر مفلسی کی سختیاں ہنسی خوشی برداشت کرتے تھے کسی سے مانگنے کا سوال نہیں تھا، اس آیت نے بتایا کہ ایسے لوگ امداد کے زیادہ مستحق ہیں جو ایک نیک مقصد سے پوری امت کے فائدے کے لئے مقید ہو کر رہ گئے ہیں اور سختیاں جھیلنے کے باوجود اپنی ضرورت کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرتے۔ آیت نمبر 261 سے 274 تک صدقات کی فضیلت اور اس کے احکام بیان ہوئے تھے۔ آگے آیت نمبر 280 تک اس کی ضد یعنی سود کا بیان ہے۔

صدقات انسان کے جذبہ سخاوت کی نشانی ہیں، اور سود بخل اور مال کی محبت کی علامت ہے۔