آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 31
وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓئِكَةِ١ۙ فَقَالَ اَنْۢبِئُوْنِیْ بِاَسْمَآءِ هٰۤؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿31﴾
- وَعَلَّمَاور سکھائے
- آدَمَآدم
- الْاَسْمَآءَنام
- كُلَّهَاسب چیزیں
- ثُمَّپھر
- عَرَضَهُمْانہیں سامنے کیا
- عَلَىپر
- الْمَلَائِکَةِفرشتے
- فَقَالَپھر کہا
- اَنْبِئُوْنِیْمجھ کو بتلاؤ
- بِاَسْمَآءِنام
- هٰٓؤُلَآءِان
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صَادِقِیْنَسچے
Translation · Aasan Quran
اور آدم کو (اللہ نے) سارے نام سکھادیئے (29) پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور (ان سے) کہا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیزوں کے نام بتلاؤ۔
Tafseer · Aasan Quran
29: ناموں سے مراد کائنات میں پائی جانے والی چیزوں کے نام ان کی خاصیتیں اور انسان کو پیش آنے والی مختلف کیفیات کا علم ہے مثلاً بھوک، پیاس، صحت اور بیماری وغیرہ، اگرچہ آدم ؑ کو ان چیزوں کی تعلیم دیتے وقت فرشتے بھی موجود تھے ؛ لیکن چونکہ ان کی فطرت میں ان چیزوں کی پوری سمجھ نہیں تھی اس لئے جب ان کا امتحان لیا گیا تو وہ جواب نہیں دے سکے اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے عملی طور پر انہیں باور کرادیا کہ جو کام اس نئی مخلوق سے لینا مقصود ہے وہ فرشتے انجام نہیں دے سکتے۔