آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 30
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً١ؕ قَالُوْۤا اَتَجْعَلُ فِیْهَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْهَا وَ یَسْفِكُ الدِّمَآءَ١ۚ وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿30﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- رَبُّکَتمہارے رب نے
- لِلْمَلَائِکَةِفرشتوں سے
- اِنِّیْمیں
- جَاعِلٌبنانے والا ہوں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- خَلِیْفَةًایک نائب
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- اَتَجْعَلُکیا آپ بنائیں گے
- فِیْهَااس میں
- مَنْ يُفْسِدُجو فساد کرے گا
- فِیْهَااس میں
- وَيَسْفِكُ الدِّمَآءَاور بہائے گا خون
- وَنَحْنُاور ہم
- نُسَبِّحُبےعیب کہتے ہیں
- بِحَمْدِکَآپ کی تعریف کے ساتھ
- وَنُقَدِّسُاور ہم پاکیزگی بیان کرتے ہیں
- لَکَآپ کی
- قَالَاس نے کہا
- اِنِّیْبیشک میں
- اَعْلَمُجانتا ہوں
- مَاجو
- لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
27: آیت نمبر 22 میں صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت واجب ہونے کی نہایت مختصر اور سادہ مگر مضبوط دلیل یہ دی گئی تھی کہ جس نے تمہیں وہی پیدا کیا عبادت کا مستحق ہے۔ آیت نمبر 28 میں کافروں کے کفر پر تعجب کا اظہار بھی اسی بنا پر کیا گیا تھا۔ اب انسان کی پیدائش کا پورا واقعہ بیان کرکے اس دلیل کو مزید پختہ کیا جارہا ہے آیت میں خلیفہ سے مراد انسان ہے اور اس کے خلیفہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ زمین میں اللہ تعالیٰ کے احکام پر خود بھی عمل کرے اور اپنی طاقت کے مطابق دوسروں سے بھی عمل کروانے کی کوشش کرے۔
28: فرشتوں کے اس سوال کا منشاء خدا نخواستہ کوئی اعتراض کرنا نہیں تھا بلکہ وہ حیرت کررہے تھے کہ ایک ایسی مخلوق کو پیدا کرنے میں کیا حکمت ہے جو نیکی کے ساتھ بدی کی صلاحیت بھی رکھتی ہوگی جس کے نتیجے میں زمین پر فساد پھیلنے کا امکان ہوگا، ، مفسرین نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ انسان سے پہلے زمین پر جنات پیدا کیا گئے تھے اور انہوں نے آپس میں لڑ لڑ کر ایک دوسرے کو ختم کرڈالا تھا، فرشتوں نے سوچا کہ شائد انسان کا انجام بھی ایسا ہی ہو۔