آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 83
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿83﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذْنَاہم نے لیا
- مِیْثَاقَپختہ عہد
- بَنِیْ اِسْرَائِیْلَبنی اسرائیل
- لَا تَعْبُدُوْنَتم عبادت نہ کرنا
- اِلَّا اللّٰہَاللہ کے سوا
- وَبِالْوَالِدَیْنِاور ماں باپ سے
- اِحْسَاناًحسن سلوک کرنا
- وَذِیْ الْقُرْبَىاور قرابت دار
- وَالْيَتَامَىاور یتیم
- وَالْمَسَاكِیْنِاور مسکین
- وَقُوْلُوْاْاور تم کہنا
- لِلنَّاسِلوگوں سے
- حُسْناًاچھی بات
- وَاَقِیْمُوْاْ الصَّلَاةَاور نماز قائم کرنا
- وَآتُوْاْ الزَّکَاةَاور زکوۃ دینا
- ثُمَّپھر
- تَوَلَّيْتُمْتم پھرگئے
- اِلَّاسوائے
- قَلِیْلاًچند ایک
- مِّنكُمْتم میں سے
- وَاَنتُماور تم
- مُّعْرِضُوْنَپھرجانے والے
Translation · Aasan Quran
اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل سے پکا عہد لیا تھا کہ : تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرو گے، اور والدین سے اچھا سلوک کرو گے، اور رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں اور مسکینوں سے بھی۔ اور لوگوں سے بھلی بات کہنا، اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا۔ (مگر) پھر تم میں سے تھوڑے سے لوگوں کے سوا باقی سب (اس عہد سے) منہ موڑ کر پھرگئے۔