آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 85
ثُمَّ اَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَ تُخْرِجُوْنَ فَرِیْقًا مِّنْكُمْ مِّنْ دِیَارِهِمْ١٘ تَظٰهَرُوْنَ عَلَیْهِمْ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١ؕ وَ اِنْ یَّاْتُوْكُمْ اُسٰرٰى تُفٰدُوْهُمْ وَ هُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیْكُمْ اِخْرَاجُهُمْ١ؕ اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ١ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنْ یَّفْعَلُ ذٰلِكَ مِنْكُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُرَدُّوْنَ اِلٰۤى اَشَدِّ الْعَذَابِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿85﴾
- ثُمَّ اَنْتُمْپھر تم
- هٰؤُلَاءِوہ لوگ
- تَقْتُلُوْنَقتل کرتے ہو
- اَنْفُسَكُمْاپنوں کو
- وَتُخْرِجُوْنَاور تم نکالتے ہو
- فَرِیْقًاایک فریق
- مِنْكُمْاپنے سے
- مِنْ دِيَارِهِمْان کے وطن سے
- تَظَاهَرُوْنَتم چڑھائی کرتے ہو
- عَلَيْهِمْان پر
- بِالْاِثْمِگناہ سے
- وَالْعُدْوَانِاور سرکشی
- وَاِنْاور اگر
- يَأْتُوْكُمْوہ آئیں تمہارے پاس
- أُسَارٰىقیدی
- تُفَادُوْهُمْتم بدلہ دیکر چھڑاتے ہو
- وَهُوْمُحَرَّمٌحالانکہ حرام کیا گیا
- عَلَيْكُمْتم پر
- اِخْرَاجُهُمْنکالناان کا
- اَفَتُؤْمِنُوْنَتو کیا تم ایمان لاتے ہو
- بِبَعْضِبعض حصہ
- الْكِتَابِکتاب
- وَتَكْفُرُوْنَاور انکار کرتے ہو
- بِبَعْضٍبعض حصہ
- فَمَا جَزَآءُسو کیا سزا
- مَنْ يَفْعَلُجو کرے
- ذٰلِکَیہ
- مِنْكُمْتم میں سے
- اِلَّاسوائے
- خِزْيٌرسوائی
- فِيمیں
- الْحَيَاةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- وَيَوْمَ الْقِيَامَةِاور قیامت کے دن
- يُرَدُّوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
- اِلٰىطرف
- اَشَدِّ الْعَذَابِسخت عذاب
- وَمَااور نہیں
- اللّٰہُاللہ
- بِغَافِلٍبیخبر
- عَمَّا تَعْمَلُوْنَاس سے جو تم کرتے ہو
58 : اس کا پس منظر یہ ہے کہ مدینہ منورہ میں یہودیوں کے دو قبیلے آباد تھے، بنو قریظہ اور بنو نضیر، دوسری طرف بت پرستوں کے بھی دو قبیلے تھے اوس اور خزرج، قریظہ کی دوستی اوس قبیلے سے تھی، اور بنو نضیر کی خزرج سے، جب اوس و خزرج میں لڑائی ہوئی تو قریظہ اوس کا ساتھ دیتے اور بنو نضیر خزرج کا، نتیجہ یہ کہ یہودیوں کے دونوں قبیلے بالواسطہ ایک دوسرے کے مدمقابل آجاتے اور ان لڑائیوں میں جہاں اوس اور خزرج کے آدمی مارے جاتے وہاں قریظہ اور نضیر کے یہودی بھی قتل ہوتے یا اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوتے، اس طرح اگرچہ بنو قریظہ اور بنو نضیر دونوں قبیلے یہودی تھے مگر وہ ایک دوسرے کے دشمنوں کی امداد کرکے آپس میں ایک دوسرے کے قتل اور خانماں بربادی میں حصہ دار ہوتے تھے، ہاں اگر کوئی یہودی دشمن کے ہاتھوں قید ہوجاتا تو وہ سب مل کر اس کا فدیہ ادا کرتے اور اسے چھڑالیتے جس کی وجہ یہ بیان کرتے تھے کہ ہمیں تورات نے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی یہودی دشمن کی قید میں چلا جائے تو اسے چھڑائیں، قرآن کریم فرماتا ہے کہ جس تورات نے یہ حکم دیا ہے اسی نے یہ حکم بھی تو دیا تھا کہ نہ ایک دوسرے کو قتل کرنا نہ ایک دوسرے کو گھر سے نکالنا، ان احکام کو تو تم نے چھوڑدیا اور صرف فدیہ کے حکم پر عمل کرلیا۔