تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 85

  1. ثُمَّ اَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَ تُخْرِجُوْنَ فَرِیْقًا مِّنْكُمْ مِّنْ دِیَارِهِمْ١٘ تَظٰهَرُوْنَ عَلَیْهِمْ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١ؕ وَ اِنْ یَّاْتُوْكُمْ اُسٰرٰى تُفٰدُوْهُمْ وَ هُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیْكُمْ اِخْرَاجُهُمْ١ؕ اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ١ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنْ یَّفْعَلُ ذٰلِكَ مِنْكُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُرَدُّوْنَ اِلٰۤى اَشَدِّ الْعَذَابِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿85﴾

    1. ثُمَّ اَنْتُمْپھر تم
    2. هٰؤُلَاءِوہ لوگ
    3. تَقْتُلُوْنَقتل کرتے ہو
    4. اَنْفُسَكُمْاپنوں کو
    5. وَتُخْرِجُوْنَاور تم نکالتے ہو
    6. فَرِیْقًاایک فریق
    7. مِنْكُمْاپنے سے
    8. مِنْ دِيَارِهِمْان کے وطن سے
    9. تَظَاهَرُوْنَتم چڑھائی کرتے ہو
    10. عَلَيْهِمْان پر
    11. بِالْاِثْمِگناہ سے
    12. وَالْعُدْوَانِاور سرکشی
    13. وَاِنْاور اگر
    14. يَأْتُوْكُمْوہ آئیں تمہارے پاس
    15. أُسَارٰىقیدی
    16. تُفَادُوْهُمْتم بدلہ دیکر چھڑاتے ہو
    17. وَهُوْمُحَرَّمٌحالانکہ حرام کیا گیا
    18. عَلَيْكُمْتم پر
    19. اِخْرَاجُهُمْنکالناان کا
    20. اَفَتُؤْمِنُوْنَتو کیا تم ایمان لاتے ہو
    21. بِبَعْضِبعض حصہ
    22. الْكِتَابِکتاب
    23. وَتَكْفُرُوْنَاور انکار کرتے ہو
    24. بِبَعْضٍبعض حصہ
    25. فَمَا جَزَآءُسو کیا سزا
    26. مَنْ يَفْعَلُجو کرے
    27. ذٰلِکَیہ
    28. مِنْكُمْتم میں سے
    29. اِلَّاسوائے
    30. خِزْيٌرسوائی
    31. فِيمیں
    32. الْحَيَاةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    33. وَيَوْمَ الْقِيَامَةِاور قیامت کے دن
    34. يُرَدُّوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
    35. اِلٰىطرف
    36. اَشَدِّ الْعَذَابِسخت عذاب
    37. وَمَااور نہیں
    38. اللّٰہُاللہ
    39. بِغَافِلٍبیخبر
    40. عَمَّا تَعْمَلُوْنَاس سے جو تم کرتے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر تم وہی ہو کہ اپنوں کو قتل بھی کر دیتے ہو اور اپنے میں سے بعض لوگوں پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرکے انہیں وطن سے نکال بھی دیتے ہو، اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہو کر آئیں تو بدلہ دے کر ان کو چھڑا بھی لیتے ہو، حالانکہ ان کا نکال دینا ہی تم کو حرام تھا۔ (یہ) کیا (بات ہے کہ) تم کتابِ (خدا) کے بعض احکام کو تو مانتے ہو اور بعض سے انکار کئے دیتے ہو، تو جو تم میں سے ایسی حرکت کریں، ان کی سزا اس کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے کہ دنیا کی زندگی میں تو رسوائی ہو اور قیامت کے دن سخت سے سخت عذاب میں ڈال دیئے جائیں اور جو کام تم کرتے ہو، خدا ان سے غافل نہیں