آسان قرآن
Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 48
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُوْتِیَ مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفُرُوْا بِمَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ١ۚ قَالُوْا سِحْرٰنِ تَظٰهَرَا١ٙ۫ وَ قَالُوْۤا اِنَّا بِكُلٍّ كٰفِرُوْنَ﴿48﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- جَآءَهُمُآیا ان کے پاس
- الْحَقُّحق
- مِنْ عِنْدِنَاہماری طرف سے
- قَالُوْاکہنے لگے
- لَوْلَآ اُوْتِيَکیوں نہ دیا گیا
- مِثْلَجیسا
- مَآ اُوْتِيَجو دیا گیا
- مُوْسٰيموسیٰ
- اَوَکیا
- لَمْ يَكْفُرُوْانہیں انکار کیا انہوں نے
- بِمَآ اُوْتِيَاس کا جو دیا گیا
- مُوْسٰيموسیٰ
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- سِحْرٰنِوہ دونوں جادو
- تَظٰهَرَاایک دوسرے کے پشت پناہ
- وَقَالُوْٓااور انہوں نے کہا
- اِنَّاہم بیشک
- بِكُلٍّہر ایک کا
- كٰفِرُوْنَانکار کرنے والے
Translation · Aasan Quran
پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ : اس پیغمبر کو اس جیسی چیز کیوں نہیں دی گئی جیسی موسیٰ ؑ کو دی گئی تھی ؟ (27) حالانکہ جو چیز موسیٰ کو دی گئی تھی کیا انہوں نے پہلے ہی اس کا انکار نہیں کردیا تھا ؟ انہوں نے کہا تھا کہ : یہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں، اور ہم ان میں سے ہر ایک کے منکر ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
27: یعنی جس طرح حضرت موسیٰ ؑ کو پوری تورات ایک ہی مرتبہ عطا کردی گئی تھی، اسی طرح آپ کو سارا قرآن ایک ہی مرتبہ کیوں نہیں دیدیا گیا، اس اعتراض کا یہ جواب آگے دیا گیا ہے کہ تم لوگ تورات پر کونسا ایمان لے آئے تھے جو قرآن کے بارے میں یہ مطالبہ کررہے ہو ؟