IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 52

  1. اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِهٖ هُمْ بِهٖ یُؤْمِنُوْنَ﴿52﴾

    1. اَلَّذِيْنَوہ لوگ جو
    2. اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَجنہیں ہم نے کتاب دی
    3. مِنْ قَبْلِهٖاس سے قبل
    4. هُمْ بِهٖوہ اس (قرآن) پر
    5. يُؤْمِنُوْنَایمان لاتے ہیں
Translation · Aasan Quran
جن کو ہم نے قرآن سے پہلے آسمانی کتابیں دی ہیں، وہ اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں، (29)
Tafseer · Aasan Quran

29: یہ آنحضرت ﷺ اور قرآن کریم کی سچائی کی ایک اور دلیل ہے اور وہ یہ کہ جن لوگوں کو پہلے آسمانی کتابیں دی جا چکی ہیں، یعنی یہودی اور عیسائی ان میں سے جو لوگ حق کے طالب تھے، وہ اس پر ایمان لے آئے ہیں، اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری اور قرآن کریم کے نزول کی بشارت پچھلی کتابوں میں موجود ہے، اس لیے وہ آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے ہی آپ کو اور قرآن کریم کو مانتے تھے۔