IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 73

  1. وَ مِنْ رَّحْمَتِهٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿73﴾

    1. وَمِنْ رَّحْمَتِهٖاور اپنی رحمت سے
    2. جَعَلَ لَكُمُاس نے تمہارے لیے بنایا
    3. الَّيْلَرات
    4. وَالنَّهَارَاور دن
    5. لِتَسْكُنُوْاتاکہ تم آرام کرو
    6. فِيْهِاس میں
    7. وَلِتَبْتَغُوْااور تاکہ تم تلاش کرو
    8. مِنْ فَضْلِهٖاس کا فضل (روزی)
    9. وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
    10. تَشْكُرُوْنَتم شکر کرو
Translation · Aasan Quran
یہ تو اسی نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات بھی بنائی ہے اور دن بھی، تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو، اور اس میں اللہ کا فضل تلاش کرو، (40) اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔
Tafseer · Aasan Quran

40: یہ اللہ تعالیٰ کے اس عظیم انعام کا تذکرہ ہے کہ اس نے رات کے وقت کو سکون حاصل کرنے کا ذریعہ بنادیا، اندھیرا طاری کر کے سب کو مجبور کردیا کہ وہ اس وقت آرام کریں، ورنہ یہ ممکن نہیں تھا کہ سب لوگ کسی ایک وقت پر متفق ہو کر اسے آرام کا وقت قرار دے دیتے، اور نتیجہ یہ ہوتا کہ ایک شخص آرام کرنا چاہتا ہے تو دوسرا اس وقت کوئی کام کرنا چاہتا ہے، اور اس کے کام میں مشغول ہونے سے پہلے شخص کے آرام میں خلل واقع ہوتا۔ اسی طرح دن کے وقت کو اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل تلاش کرنے یعنی روزی روزگار کمانے کا وقت بنادیا، تاکہ اس وقت سب کام میں لگیں۔ اگر تمام وقت دن رہتا تو سکون حاصل کرنا مشکل ہوتا، اور اگر تمام وقت رات رہتی تو سارے کام ناممکن ہوجاتے۔