آسان قرآن
Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 78
قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ عِنْدِیْ١ؕ اَوَ لَمْ یَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهٖ مِنَ الْقُرُوْنِ مَنْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَّ اَكْثَرُ جَمْعًا١ؕ وَ لَا یُسْئَلُ عَنْ ذُنُوْبِهِمُ الْمُجْرِمُوْنَ﴿78﴾
- قَالَکہنے لگا
- اِنَّمَآیہ تو
- اُوْتِيْتُهٗمجھے دیا گیا ہے
- عَلٰي عِلْمٍایک علم (ہنر) سے
- عِنْدِيْمیرے پاس
- اَوَکیا
- لَمْ يَعْلَمْوہ نہیں جانتا
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- قَدْ اَهْلَكَبلاشبہ ہلاک کردیا
- مِنْ قَبْلِهٖاس سے قبل
- مِنَسے (کتنی)
- الْقُرُوْنِجماعتیں
- مَنْجو
- هُوَ اَشَدُّوہ زیادہ سخت
- مِنْهُاس سے جو
- قُوَّةًقوت میں
- وَّاَكْثَرُاور زیادہ
- جَمْعًاجمعیت
- وَلَا يُسْئَلُاور نہ سوال کیا جائے گا
- عَنْسے (بابت)
- ذُنُوْبِهِمُان کے گناہ
- الْمُجْرِمُوْنَ(جمع) مجرم
46: ایک طرف تو قارون یہ دعوی کررہا تھا کہ میں نے جو مال و دولت حاصل کیا ہے اپنے علم وہنر سے حاصل کیا ہے، اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ علم کا کوئی اعلی درجہ تو درکنار اسے اتنی معمولی بات بھی معلوم نہیں تھی کہ اگر بالفرض اس نے اپنے علم وہنرہی سے یہ سب کچھ حاصل کیا تو وہ علم وہنر کس کا دیا ہوا تھا ؟ نیز یہ بات بھی اس نے نظر انداز کردی کہ اللہ تعالیٰ ایسے بہت سے انسانوں کو ہلاک کرچکا ہے، جو اس سے زیادہ مضبوط تھے، اور اسی قسم کے دعوے کیا کرتے تھے۔
یعنی اللہ تعالیٰ کو مجرموں کے حالات کا پورا علم ہے، اس لئے اس کو حالات جاننے کے لئے ان سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے، ہاں آخرت میں ان سے جو سوالات ہوں گے وہ ان کا جرم خود ان پر ثابت کرنے کے لئے ہوں گے۔