آسان قرآن
Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 26
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿26﴾
- فَاٰمَنَپس ایمان لایا
- لَهٗاس پر
- لُوْطٌلوط
- وَقَالَاور اس نے کہا
- اِنِّىْبیشک میں
- مُهَاجِرٌہجرت کرنیوالا
- اِلٰى رَبِّيْاپنے رب کی طرف
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَوہ
- الْعَزِيْزُزبردست غالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
Translation · Aasan Quran
پھر لوط ان پر ایمان لائے (11) اور ابراہیم نے کہا کہ : میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کر کے جارہا ہوں (12) وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل
Tafseer · Aasan Quran
11: حضرت لوط ؑ حضرت ابراہیم ؑ کے بھانجے تھے، اور حضرت ابراہیم ؑ کے وطن یعنی عراق میں ان پر حضرت لوط ؑ کے سوا کوئی ایمان نہیں لایا تھا، چنانچہ انہوں نے بھی حضرت ابراہیم ؑ کے ساتھ ہجرت کی، لیکن بعد میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی پیغمبر بناکر سدوم اور عمورہ کی بستیوں کی طرف بھیجا تھا۔
12: مطلب یہ ہے کہ میں اپنے پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جارہا ہوں۔