آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 160
فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ طَیِّبٰتٍ اُحِلَّتْ لَهُمْ وَ بِصَدِّهِمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَثِیْرًاۙ﴿160﴾
- فَبِظُلْمٍسو ظلم کے سبب
- مِّنَسے
- الَّذِيْنَ هَادُوْاجو یہودی ہوئے (یہودی)
- حَرَّمْنَاہم نے حرام کردیا
- عَلَيْهِمْان پر
- طَيِّبٰتٍپاک چیزیں
- اُحِلَّتْحلال تھیں
- لَهُمْان کے لیے
- وَبِصَدِّهِمْاور ان کے روکنے کی وجہ سے
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- كَثِيْرًابہت
Translation · Aasan Quran
غرض یہودیوں کی سنگین زیادتی کی وجہ سے ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں حرام کردیں جو پہلے ان کے لیے حلال کی گئی تھیں۔ (94) اور اس لیے کہ وہ بکثرت لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے تھے۔
Tafseer · Aasan Quran
94: اس کی تفصیل انشاء اللہ سورة انعام (146:6) میں آئے گی۔