IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 32

  1. وَ لَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰهُ بِهٖ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا١ؕ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ١ؕ وَ سْئَلُوا اللّٰهَ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا﴿32﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَتَمَنَّوْاآرزو کرو
    3. مَا فَضَّلَجو بڑائی دی
    4. اللّٰهُاللہ
    5. بِهٖاس سے
    6. بَعْضَكُمْتم میں سے بعض
    7. عَلٰيپر
    8. بَعْضٍبعض
    9. لِلرِّجَالِمردوں کے لیے
    10. نَصِيْبٌحصہ
    11. مِّمَّااس سے جو
    12. اكْتَسَبُوْاانہوں نے کمایا (اعمال)
    13. وَلِلنِّسَآءِاور عورتوں کے لیے
    14. نَصِيْبٌحصہ
    15. مِّمَّااس سے جو
    16. اكْتَسَبْنَانہوں نے کمایا (ان کے عمل)
    17. وَسْئَلُوااور سوال کرو (مانگو)
    18. اللّٰهَاللہ
    19. مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل سے
    20. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    21. كَانَہے
    22. بِكُلِّہر
    23. شَيْءٍچیز
    24. عَلِيْمًاجاننے والا
Translation · Aasan Quran
اور جن چیزوں میں ہم نے تم کو ایک دوسرے پر فوقیت دی ہے، ان کی تمنا نہ کرو، مرد جو کچھ کمائی کریں گے ان کو اس میں سے حصہ ملے گا، اور عورتیں جو کچھ کمائی کریں گی ان ان کو اس میں سے حصہ ملے گا۔ (27) اور اللہ سے اس کا فضل مانگا کرو، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

27: بعض خواتین نے اس تمنا کا اظہار کیا تھا کہ اگر وہ مرد ہوتیں تو وہ بھی جہاد وغیرہ میں حصہ لے کر مزید ثواب حاصل کرتیں، اس آیت کریمہ نے یہ اصول واضح فرمادیا کہ جو باتیں انسان کے اختیار سے باہر ہیں ان میں اللہ نے کسی شخص کو کسی اعتبار سے فوقیت دے رکھی ہے اور کسی کو کسی اور حیثیت سے، مثلاً کوئی مرد ہے کوئی عورت، کوئی زیادہ طاقت اور ہے کوئی کم، کسی کا حسن دوسرے کے مقابلے میں زیادہ ہے یہ چیزیں چونکہ ان کے اختیار میں نہیں ہیں اس لئے ان کی تمنا کرنے سے فضول حسرت ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہے، لہذا ان چیزوں میں اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہنا چاہیے، البتہ جو اچھائیاں انسان کے اختیار میں ہیں انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے اور ان چیزوں میں اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ جو شخص جیسا عمل کرتا ہے ویسا ہی نتیجہ ظاہر ہوتا ہے، اس میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔