آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 33
وَ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١ؕ وَ الَّذِیْنَ عَقَدَتْ اَیْمَانُكُمْ فَاٰتُوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا۠ع﴿33﴾
- وَلِكُلٍّاور ہر ایک کے لیے
- جَعَلْنَاہم نے مقرر کیے
- مَوَالِيَوارث
- مِمَّااس سے جو
- تَرَكَچھوڑ مریں
- الْوَالِدٰنِوالدین
- وَالْاَقْرَبُوْنَاور قرابت دار
- وَالَّذِيْنَاور وہ جو کہ
- عَقَدَتْبندھ چکا
- اَيْمَانُكُمْتمہار عہد
- فَاٰتُوْھُمْتو ان کو دے دو
- نَصِيْبَھُمْان کا حصہ
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- كَانَہے
- عَلٰياوپر
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز
- شَهِيْدًاگواہ (مطلع)
28: جب کوئی شخص اسلام لائے اور مسلمانوں میں اس کا کوئی رشتہ دار نہ ہو تو وہ جس شخص کے ہاتھ پر مسلمان ہوا ہے، بعض اوقات اس کے ساتھ یہ عہد کرلیتا تھا کہ وہ دونوں آپس میں بھائی بن گئے ہیں، لہذا وہ ایک دوسرے کے وارث بھی ہوں گے، اور اگر ان میں سے کسی پر کوئی تاوان آپڑا تو دوسرا اس کی ادائیگی میں اس کی مدد کرے گا، اس رشتے کو " موالاۃ " کہا جاتا تھا، یہاں اسی معاہدہ کا ذکر ہے، اور امام ابوحنیفہ ؒ کا مسلک اس آیت کی بنا پر یہی ہے کہ یہ رشتہ اب بھی کسی نومسلم سے قائم ہوسکتا ہے اور اگر دوسرے مسلمان رشتہ دار موجود نہ ہوں تو میراث میں بھی ان کا حصہ ہوگا۔