IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 43

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْتُمْ سُكٰرٰى حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَ لَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا﴿43﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. اٰمَنُوْاایمان لائے
    4. لَا تَقْرَبُوانہ نزدیک جاؤ
    5. الصَّلٰوةَنماز
    6. وَاَنْتُمْجبکہ تم
    7. سُكٰرٰىنشہ
    8. حَتّٰىیہاں تک کہ
    9. تَعْلَمُوْاسمجھنے لگو
    10. مَاجو
    11. تَقُوْلُوْنَتم کہتے ہو
    12. وَلَااور نہ
    13. جُنُبًاغسل کی حالت میں
    14. اِلَّاسوائے
    15. عَابِرِيْ سَبِيْلٍحالتِ سفر
    16. حَتّٰىیہاں تک کہ
    17. تَغْتَسِلُوْاتم غسل کرلو
    18. وَاِنْاور اگر
    19. كُنْتُمْتم ہو
    20. مَّرْضٰٓىمریض
    21. اَوْیا
    22. عَلٰيپر۔ میں
    23. سَفَرٍسفر
    24. اَوْ جَآءَیا آئے
    25. اَحَدٌکوئی
    26. مِّنْكُمْتم میں
    27. مِّنَسے
    28. الْغَآئِطِجائے حاجت
    29. اَوْیا
    30. لٰمَسْتُمُتم پاس گئے
    31. النِّسَآءَعورتیں
    32. فَلَمْ تَجِدُوْاپھر تم نے نہ پایا
    33. مَآءًپانی
    34. فَتَيَمَّمُوْاتو تیمم کرو
    35. صَعِيْدًامٹی
    36. طَيِّبًاپاک
    37. فَامْسَحُوْامسح کرلو
    38. بِوُجُوْهِكُمْاپنے منہ
    39. وَاَيْدِيْكُمْاور اپنے ہاتھ
    40. اِنَّبیشک
    41. اللّٰهَاللہ
    42. كَانَہے
    43. عَفُوًّامعاف کرنیوالا
    44. غَفُوْرًابخشنے والا
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز کے قریب بھی نہ جانا جب تک تم جو کچھ کہہ رہے ہو اسے سمجھنے نہ لگو۔ (32) اور جنابت کی حالت میں بھی جب تک غسل نہ کرلو، (نماز جائز نہیں) الا یہ کہ تم مسافر ہو (اور پانی نہ ملے تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتے ہو) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کی جگہ سے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو، پھر تم کو پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو، اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا (اس مٹی سے) مسح کرلو۔ بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا بخشنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

32: یہ اس وقت کی بات ہے جب شراب کی حرمت کا حکم نہیں آیا تھا ؛ لیکن اسی آیت کے ذریعے یہ اشارہ دے دیا گیا کہ وہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے ؛ کیونکہ اس کو پینے کی حالت میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے، لہذا کسی وقت اس کو بالکل حرام بھی کیا جاسکتا ہے۔