آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 66
وَ لَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ اَنِ اقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْهُمْ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِهٖ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَشَدَّ تَثْبِیْتًاۙ﴿66﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّا كَتَبْنَاہم لکھ دیتے (حکم کرتے)
- عَلَيْهِمْان پر
- اَنِکہ
- اقْتُلُوْٓاقتل کرو تم
- اَنْفُسَكُمْاپنے آپ
- اَوِ اخْرُجُوْایا نکل جاؤ
- مِنْسے
- دِيَارِكُمْاپنے گھر
- مَّا فَعَلُوْهُوہ یہ نہ کرتے
- اِلَّاسوائے
- قَلِيْلٌچند ایک
- مِّنْھُمْان سے
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّھُمْیہ لوگ
- فَعَلُوْاکرتے
- مَاجو
- يُوْعَظُوْنَنصیحت کی جاتی ہے
- بِهٖاس کی
- لَكَانَالبتہ ہوتا
- خَيْرًابہتر
- لَّھُمْان کے لیے
- وَاَشَدَّاور زیادہ
- تَثْبِيْتًاثابت رکھنے والا
44: مطلب یہ ہے کہ بنی اسرائیل کو تو بڑے سخت قسم کے احکام دئے گئے تھے جن میں توبہ کے طور پر ایک دوسرے کو قتل کرنا بھی شامل تھا، جس کا ذکر سورة بقرہ (54) میں آیا ہے، اب اگر کوئی ایسا سخت حکم دیا جاتا تو ان میں سے کوئی بھی عمل نہ کرتا، اب اس سے بہت آسان حکم یہ دیا جارہا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے احکام کو دل وجان سے تسلیم کرلو، لہذا عافیت کا راستہ یہی ہے کہ وہ آپ ﷺ کے صحیح معنی میں فرماں برادار بن جائیں۔
بعض روایات میں ہے کہ کچھ یہودیوں نے شیخی بھی بگھاری تھی کہ ہم تو ایسی فرماں برادار قوم ہیں کہ جب ہمارے آباؤ اجداد کو یہ حکم ہوا کہ وہ ایک دوسرے کو قتل کریں تو انہوں نے اس جیسے سخت حکم پر عمل کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا، : 66 ان کی اس بات کی طرف بھی اشارہ کر رہی ہے۔