IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 77

  1. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ قِیْلَ لَهُمْ كُفُّوْۤا اَیْدِیَكُمْ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ۚ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْیَةِ اللّٰهِ اَوْ اَشَدَّ خَشْیَةً١ۚ وَ قَالُوْا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَیْنَا الْقِتَالَ١ۚ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ؕ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ١ۚ وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى١۫ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا﴿77﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے نہیں دیکھا
    2. اِلَىطرف
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. قِيْلَکہا گیا
    5. لَھُمْان کو
    6. كُفُّوْٓاروک لو
    7. اَيْدِيَكُمْاپنے ہاتھ
    8. وَاَقِيْمُوااور قائم کرو
    9. الصَّلٰوةَنماز
    10. وَاٰتُوااور ادا کرو
    11. الزَّكٰوةَزکوۃ
    12. فَلَمَّاپھر جب
    13. كُتِبَ عَلَيْهِمُان پر فرض ہوا
    14. الْقِتَالُلڑنا (جہاد)
    15. اِذَاناگہاں (تو)
    16. فَرِيْقٌایک فریق
    17. مِّنْھُمْان میں سے
    18. يَخْشَوْنَڈرتے ہیں
    19. النَّاسَلوگ
    20. كَخَشْيَةِجیسے ڈر
    21. اللّٰهِاللہ
    22. اَوْیا
    23. اَشَدَّزیادہ
    24. خَشْيَةًڈر
    25. وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
    26. رَبَّنَااے ہمارے رب
    27. لِمَ كَتَبْتَتونے کیوں لکھا
    28. عَلَيْنَاہم پر
    29. الْقِتَالَلڑنا (جہاد)
    30. لَوْکیوں
    31. لَآ اَخَّرْتَنَآنہ ہمیں ڈھیل دی
    32. اِلٰٓىتک
    33. اَجَلٍمدت
    34. قَرِيْبٍتھوڑی
    35. قُلْکہ دیں
    36. مَتَاعُفائدہ
    37. الدُّنْيَادنیا
    38. قَلِيْلٌتھوڑا
    39. وَالْاٰخِرَةُاور آخرت
    40. خَيْرٌبہتر
    41. لِّمَنِ اتَّقٰىپرہیزگار کے لیے
    42. وَاور
    43. لَا تُظْلَمُوْنَنہ تم پر ظلم ہوگا
    44. فَتِيْلًادھاگے برابر
Translation · Aasan Quran
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے (مکی زندگی میں) کہا جاتا تھا کہ اپنے ہاتھ روک کر رکھو، اور نماز قائم کیے جاؤ اور زکوٰۃ دیتے رہو۔ پھر جب ان پر جنگ فرض کی گئی تو ان میں سے ایک جماعت (دشمن) لوگوں سے ایسی ڈرنے لگی جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے، یا اس سے بھی زیادہ ڈرنے لگی، اور ایسے لوگ کہنے لگے کہ : اے ہمارے پروردگار ! آپ نے ہم پر جنگ کیوں فرض کردی، تھوڑی مدت تک ہمیں مہلت کیوں نہیں دی ؟ کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ تو تھوڑا سا ہے اور جو شخص تقوی اختیار کرے اس کے لیے آخرت کہیں زیادہ بہتر ہے، (47) اور تم پر ایک تاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا۔
Tafseer · Aasan Quran

47: مکہ مکرمہ میں جب مسلمان کفار کے سخت ظلم وستم کا سامنا کررہے تھے اس وقت بہت سے حضرات کے دل میں یہ جذبہ پیدا ہوتا تھا کہ وہ ان کافروں سے انتقام لینے کے لئے جنگ کریں، لیکن اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے جہاد کا حکم نہیں آیا تھا، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کی مصلحت اس میں تھی کہ وہ صبر وضبط کی بھٹی سے گزر کر اعلی اخلاق سے آراستہ ہوں اور پھر جہاد کریں تو وہ محض ذاتی انتقام کے جذبے سے نہ ہو بلکہ اللہ کی رضا کی خاطر ہو لہذا اس وقت جب کچھ مسلمان جہاد کی تمنا کرتے ان سے یہی کہا جا ات تھا کہ ابھی اپنے ہاتھ روک کر رکھو اور جہاد کے بجائے نماز اور زکوٰۃ وغیرہ کے احکام پر عمل کرتے رہو، بعد میں جب یہ حضرات ہجرت کرکے مدینہ منورہ آئے تو جہاد فرض ہوا، اس وقت چونکہ ان کی پرانی تمنا پوری ہوگئی تھی، اس لئے انہیں خوش ہونا چاہیے تھا، لیکن ان میں سے بعض حضرات کے دل میں یہ خیال آیا کہ تقریباً تیرہ سال کی صبر آزما تکلیفوں کے بعد اب ذرا سکون اور عافیت کی زندگی میسر آئی ہے اس لئے جہاد کا حکم کچھ مزید مؤخر ہوجاتا تو اچھا تھا، ان کی یہ خواہش اللہ تعالیٰ کے حکم پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ بشریت کا ایک تقاضا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس پر تنبیہ فرمائی کہ رسول اللہ ﷺ کے برگزیدہ صحابہ کا مقام اس بات سے بلند ہونا چاہیے کہ وہ کسی وقت دنیاوی راحت و آرام کو اتنی اہمیت دیں کہ اس کی خاطر آخرت کے فوائد کو کچھ عرصے کے لئے ہی سہی مؤخر کرنے کی آرزو کرنے لگیں۔