IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 86

  1. وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَسِیْبًا﴿86﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. حُيِّيْتُمْتمہیں دعا دے
    3. بِتَحِيَّةٍکسی دعا (سلام) سے
    4. فَحَيُّوْاتو تم دعا دو
    5. بِاَحْسَنَبہتر
    6. مِنْھَآاس سے
    7. اَوْیا
    8. رُدُّوْھَاوہی لوٹا دو (کہدو)
    9. اِنَّبیشک
    10. اللّٰهَاللہ
    11. كَانَہے
    12. عَلٰيپر (کا)
    13. كُلِّ شَيْءٍہر چیز
    14. حَسِيْبًاحساب کرنے والا
Translation · Aasan Quran
اور جب تمہیں کوئی شخص سلام کرے تو تم اسے اس سے بھی بہتر طریقے پر سلام کرو، یا (کم از کم) انہی الفاظ میں اس کا جواب دے دو۔ (52) بیشک اللہ ہر چیز کا حساب رکھنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

52: اسلام بھی چونکہ اللہ تعالیٰ کے حضور ایک سفارش ہے، اس لیے سفارش کا حکم بیان کرنے کے ساتھ سلام کا حکم بھی بیان فرما دیا گیا ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ پسندیدہ بات تو یہ ہے کہ جن الفاظ میں کسی شخص نے سلام کیا ہے اس سے بہتر الفاظ میں اس کا جواب دیا جائے، مثلاً اگر اس نے صرف السلام علیکم کہا ہے تو جواب میں وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کہا جائے لیکن اگر بعینہ اسی کے الفاظ میں جواب دے دیا جائے تو یہ بھی جائز ہے، البتہ کسی مسلمان کے سلام کا بالکل جواب نہ دینا گناہ ہے۔