آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 92
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ اَنْ یَّقْتُلَ مُؤْمِنًا اِلَّا خَطَئًا١ۚ وَ مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَئًا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَّ دِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّصَّدَّقُوْا١ؕ فَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ١ؕ وَ اِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ فَدِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖ وَ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ١ۚ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَهْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ١٘ تَوْبَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا﴿92﴾
- وَمَااور نہیں
- كَانَہے
- لِمُؤْمِنٍکسی مسلمان کے لیے
- اَنْ يَّقْتُلَکہ وہ قتل کرے
- مُؤْمِنًاکسی مسلمان
- اِلَّا خَطَئًامگر غلطی سے
- وَمَنْاور جو
- قَتَلَقتل کرے
- مُؤْمِنًاکسی مسلمان
- خَطَئًاغلطی سے
- فَتَحْرِيْرُتو آزاد کرے
- رَقَبَةٍایک گردن (غلام)
- مُّؤْمِنَةٍمسلمان
- وَّدِيَةٌاور خون بہا
- مُّسَلَّمَةٌحوالہ کرنا
- اِلٰٓى اَھْلِهٖٓاس کے وارثوں کو
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- يَّصَّدَّقُوْاوہ معاف کردیں
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَہو
- مِنْسے
- قَوْمٍ عَدُوٍّدشمن قوم
- لَّكُمْتمہاری
- وَھُوَاور وہ
- مُؤْمِنٌمسلمان
- فَتَحْرِيْرُتو آزاد کردے
- رَقَبَةٍایک گردن (غلام)
- مُّؤْمِنَةٍمسلمان
- وَاِنْاور اگر
- كَانَہو
- مِنْ قَوْمٍایسی قوم سے
- بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
- وَبَيْنَھُمْاور ان کے درمیان
- مِّيْثَاقٌعہد (معاہدہ
- فَدِيَةٌتو خون بہا
- مُّسَلَّمَةٌحوالہ کرنا
- اِلٰٓى اَھْلِهٖاس کے وارثوں کو
- وَتَحْرِيْرُاور آزاد کرنا
- رَقَبَةٍایک گردن (غلام)
- مُّؤْمِنَةٍمسلمان
- فَمَنْسو جو
- لَّمْ يَجِدْنہ پائے
- فَصِيَامُتو روزے رکھے
- شَهْرَيْنِدو ماہ
- مُتَتَابِعَيْنِلگاتار
- تَوْبَةًتوبہ
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- وَكَانَاور ہے
- اللّٰهُاللہ
- عَلِيْمًاجاننے والا
- حَكِيْمًاحکمت والا
56: غلطی سے قتل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی انسان کو قتل کرنا مقصود نہیں تھا ؛ بلکہ یا تو بےخیالی میں گولی چل گئی یا مارنا تو کسی جانور کو تھا مگر نشانہ خطا ہونے کی وجہ سے کوئی انسان مرگیا، اس کو اصطلاح میں قتل خطا کہتے ہیں، اس کا حکم آیت نے بتایا ہے کہ ایک توقاتل پر کفارہ واجب ہوتا ہے اور ایک دیت، کفارہ یہ ہے کہ ایک مسلمان غلام آزاد کیا جائے اور اگر غلام میسر نہ ہو تو دو ماہ کے مسلسل روزے رکھے جائیں، اور دیت کی مقدار احادیث میں سو اونٹ یا دس ہزار دینار مقرر کی گئی ہے۔
57: اس سے مراد وہ مسلمان ہے جو دارالحرب میں رہتا ہو، اگر اسے غلطی سے قتل کردیا جائے تو صرف کفارہ واجب ہے، دیت واجب نہیں ہے۔
58: مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ایسا غیر مسلم غلطی سے قتل ہوجائے جو مسلم ریاست کا شہری بن کر امن سے رہتا ہے (جسے اصطلاح میں ذمی کہتے ہیں) تو اس میں بھی دیت اور کفارہ اسی طرح واجب ہیں جیسے کسی مسلمان کو قتل کرنے پر واجب ہوتے ہیں۔