احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 102
وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰى مُلْكِ سُلَیْمٰنَ١ۚ وَ مَا كَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَ لٰكِنَّ الشَّیٰطِیْنَ كَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ١ۗ وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَیْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ١ؕ وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى یَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ١ؕ فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْ١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ١ؕ۫ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿102﴾
- وَ اتَّبَعُوْااور انہوں نے پیروی کی
- مَا تَتْلُوْجو پڑھتے تھے
- الشَّيَاطِیْنُشیاطین
- عَلٰىمیں
- مُلْكِبادشاہت
- سُلَيْمَانَسلیمان
- وَمَا کَفَرَاور کفرنہ کیا
- سُلَيْمَانُسلیمان
- وَلَٰكِنَّلیکن
- الشَّيَاطِیْنَشیاطین
- کَفَرُوْاکفر کیا
- يُعَلِّمُوْنَوہ سکھاتے
- النَّاسَ السِّحْرَلوگ جادو
- وَمَااور جو
- أُنْزِلَنازل کیا گیا
- عَلَىپر
- الْمَلَکَيْنِدوفرشتے
- بِبَابِلَبابل میں
- هَارُوْتَہاروت
- وَ مَارُوْتَاور ماروت
- وَمَا يُعَلِّمَانِاور وہ نہ سکھاتے
- مِنْ اَحَدٍکسی کو
- حَتَّییہاں تک
- يَقُوْلَاوہ کہہ دیتے
- اِنَّمَا نَحْنُہم صرف
- فِتْنَةٌآزمائش
- فَلَاپس نہ کر
- تَكْفُرتو کفر
- فَيَتَعَلَّمُوْنَسو وہ سیکھتے
- مِنْهُمَاان دونوں سے
- مَاجس سے
- يُفَرِّقُوْنَجدائی ڈالتے
- بِهٖاس سے
- بَيْنَدرمیان
- الْمَرْءِخاوند
- وَاور
- زَوْجِهٖاس کی بیوی
- وَمَا هُمْاور وہ نہیں
- بِضَارِّیْنَ بِهٖنقصان پہنچانے والے اس سے
- مِنْ اَحَدٍکسی کو
- اِلَّامگر
- بِاِذْنِ اللہِاللہ کے حکم سے
- وَيَتَعَلَّمُوْنَاور وہ سیکھتے ہیں
- مَا يَضُرُّهُمْجو انہیں نقصان پہنچائے
- وَلَا يَنْفَعُهُمْاور انہیں نفع نہ دے
- وَلَقَدْاور وہ
- عَلِمُوْاجان چکے
- لَمَنِجس نے
- اشْتَرَاهُیہ خریدا
- مَانہیں
- لَهُاس کے لئے
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- مِنْ خَلَاقٍکوئی حصہ
- وَلَبِئْسَاور البتہ برا
- مَاجو
- شَرَوْاانہوں نے بیچ دیا
- بِهٖاس سے
- اَنْفُسَهُمْاپنے آپ کو
- لَوْ کَانُوْا يَعْلَمُوْنَکاش وہ جانتے ہوتے
12۔ 1 یعنی ان یہودیوں نے اللہ کی کتاب اور اس کے عہد کی کوئی پرواہ نہیں کی، البتہ شیطان کے پیچھے لگ کر نہ صرف جادو ٹونے پر عمل کرتے رہے، بلکہ یہ دعوی کیا کہ حضرت سلیمان ؑ (نعوذ باللہ) اللہ کے پیغمبر نہیں تھے بلکہ ایک جادوگر تھے اور جادو کے زور سے ہی حکومت کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا حضرت سلیمان ؑ جادو کا عمل نہیں کرتے تھے، کیونکہ جادو سحر تو کفر ہے، اس کفر کا ارتکاب حضرت سلیمان ؑ کیوں کر کرسکتے تھے ؟
کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان ؑ کے زمانے میں جادو گری کا سلسلہ بہت عام ہوگیا تھا، حضرت سلیمان ؑ نے اس کے سد باب کے لئے جادو کی کتابیں لے کر اپنی کرسی یا تخت کے نیچے دفن کردیں۔ حضرت سلیمان کی وفات کے بعد ان شیاطین اور جادو گروں نے ان کتابوں کو نکال کر نہ صرف لوگوں کو دکھایا، بلکہ لوگوں کو یہ باور کرایا کہ حضرت سلیمان ؑ کی قوت و اقتدار کا راز یہی جادو کا عمل تھا اور اسی بنا پر ان ظالموں نے حضرت سلیمان ؑ کو بھی کافر قرار دیا، جس کی تردید اللہ تعالیٰ نے فرمائی (ابن کثیر وغیرہ) واللہ عالم۔