تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 102

  1. وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰى مُلْكِ سُلَیْمٰنَ١ۚ وَ مَا كَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَ لٰكِنَّ الشَّیٰطِیْنَ كَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ١ۗ وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَیْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ١ؕ وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى یَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ١ؕ فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْ١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ١ؕ۫ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿102﴾

    1. وَ اتَّبَعُوْااور انہوں نے پیروی کی
    2. مَا تَتْلُوْجو پڑھتے تھے
    3. الشَّيَاطِیْنُشیاطین
    4. عَلٰىمیں
    5. مُلْكِبادشاہت
    6. سُلَيْمَانَسلیمان
    7. وَمَا کَفَرَاور کفرنہ کیا
    8. سُلَيْمَانُسلیمان
    9. وَلَٰكِنَّلیکن
    10. الشَّيَاطِیْنَشیاطین
    11. کَفَرُوْاکفر کیا
    12. يُعَلِّمُوْنَوہ سکھاتے
    13. النَّاسَ السِّحْرَلوگ جادو
    14. وَمَااور جو
    15. أُنْزِلَنازل کیا گیا
    16. عَلَىپر
    17. الْمَلَکَيْنِدوفرشتے
    18. بِبَابِلَبابل میں
    19. هَارُوْتَہاروت
    20. وَ مَارُوْتَاور ماروت
    21. وَمَا يُعَلِّمَانِاور وہ نہ سکھاتے
    22. مِنْ اَحَدٍکسی کو
    23. حَتَّییہاں تک
    24. يَقُوْلَاوہ کہہ دیتے
    25. اِنَّمَا نَحْنُہم صرف
    26. فِتْنَةٌآزمائش
    27. فَلَاپس نہ کر
    28. تَكْفُرتو کفر
    29. فَيَتَعَلَّمُوْنَسو وہ سیکھتے
    30. مِنْهُمَاان دونوں سے
    31. مَاجس سے
    32. يُفَرِّقُوْنَجدائی ڈالتے
    33. بِهٖاس سے
    34. بَيْنَدرمیان
    35. الْمَرْءِخاوند
    36. وَاور
    37. زَوْجِهٖاس کی بیوی
    38. وَمَا هُمْاور وہ نہیں
    39. بِضَارِّیْنَ بِهٖنقصان پہنچانے والے اس سے
    40. مِنْ اَحَدٍکسی کو
    41. اِلَّامگر
    42. بِاِذْنِ اللہِاللہ کے حکم سے
    43. وَيَتَعَلَّمُوْنَاور وہ سیکھتے ہیں
    44. مَا يَضُرُّهُمْجو انہیں نقصان پہنچائے
    45. وَلَا يَنْفَعُهُمْاور انہیں نفع نہ دے
    46. وَلَقَدْاور وہ
    47. عَلِمُوْاجان چکے
    48. لَمَنِجس نے
    49. اشْتَرَاهُیہ خریدا
    50. مَانہیں
    51. لَهُاس کے لئے
    52. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    53. مِنْ خَلَاقٍکوئی حصہ
    54. وَلَبِئْسَاور البتہ برا
    55. مَاجو
    56. شَرَوْاانہوں نے بیچ دیا
    57. بِهٖاس سے
    58. اَنْفُسَهُمْاپنے آپ کو
    59. لَوْ کَانُوْا يَعْلَمُوْنَکاش وہ جانتے ہوتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ان (ہزلیات) کے پیچھے لگ گئے جو سلیمان کے عہدِ سلطنت میں شیاطین پڑھا کرتے تھے اور سلیمان نے مطلق کفر کی بات نہیں کی، بلکہ شیطان ہی کفر کرتے تھے کہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے۔ اور ان باتوں کے بھی (پیچھے لگ گئے) جو شہر بابل میں دو فرشتوں (یعنی) ہاروت اور ماروت پر اتری تھیں۔ اور وہ دونوں کسی کو کچھ نہیں سکھاتے تھے، جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو (ذریعہٴ) آزمائش ہیں۔ تم کفر میں نہ پڑو۔ غرض لوگ ان سے (ایسا) جادو سیکھتے، جس سے میاں بیوی میں جدائی ڈال دیں۔ اور خدا کے حکم کے سوا وہ اس (جادو) سے کسی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے تھے۔ اور کچھ ایسے (منتر) سیکھتے جو ان کو نقصان ہی پہنچاتے اور فائدہ کچھ نہ دیتے۔ اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں (یعنی سحر اور منتر وغیرہ) کا خریدار ہوگا، اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔ اور جس چیز کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا، وہ بری تھی۔ کاش وہ (اس بات کو) جانتے