احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 142

  1. سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰىهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِیْ كَانُوْا عَلَیْهَا١ؕ قُلْ لِّلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ؕ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿142﴾

    1. سَيَقُوْلُاب کہیں گے
    2. السُّفَهَآءُبیوقوف
    3. مِنَسے
    4. النَّاسِلوگ
    5. مَاکس
    6. وَلَّاهُمْانہیں (مسلمانوں کو) پھیر دیا
    7. عَنْسے
    8. قِبْلَتِهِمُان کا قبلہ
    9. الَّتِيْوہ جس
    10. کَانُوْاوہ تھے
    11. عَلَيْهَااس پر
    12. قُلْآپ کہہ دیں
    13. لِلّٰہِاللہ کے لئے
    14. الْمَشْرِقُمشرق
    15. وَالْمَغْرِبُاور مغرب
    16. يَهْدِیْوہ ہدایت دیتا ہے
    17. مَنْجس کو
    18. يَّشَآءُچاہتا ہے
    19. إِلٰىطرف
    20. صِرَاطٍراستہ
    21. مُّسْتَقِيمٍسیدھا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
عنقریب یہ لوگ کہیں گے کہ جس قبلہ پر یہ تھے اس سے انہیں کس چیز نے ہٹایا ؟ آپ کہہ دیجئے کہ مشرق اور مغرب کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے1 وہ جسے چاہے سیدھی راہ کی ہدایت کر دے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

142۔ 1 جب آنحضرت ﷺ مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ میں تشریف لے گئے 16/17 مہینے تک بیت اللہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے رہے حالانکہ آپ کی خواہش تھی کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی جائے جو قبلہ ابراہیمی ہے اس کے لئے آپ ﷺ دعا بھی فرماتے اور بار بار آسمان کی طرف نظر بھی اٹھاتے۔ بلآخر اللہ تعالیٰ نے تحویل کعبہ کا حکم دے دیا جس پر یہودیوں اور منافقین نے شور مچایا حالانکہ نماز اللہ کی ایک عبادت ہے اور عبادت میں عابد کو جس طرح حکم ہوتا ہے اسی طرح کرنے کا پابند ہوتا ہے اس لئے جس طرف اللہ نے رخ پھیر دیا اسی طرف پھرجانا ضروری تھا علاوہ ازیں جس اللہ کی عبادت کرنی ہے مشرق اور مغرب ساری سمتیں اسی کی ہیں اس لئے سمتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہر سمت میں اللہ کی عبادت ہوسکتی ہے بشرطیکہ اس سمت کو اختیار کرنے کا حکم اللہ نے دیا ہو۔

تحویل کعبہ کا یہ حکم نماز عصر کے وقت آیا اور عصر کی نماز خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے پڑھی گئی۔