احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 141

  1. تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ١ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ لَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ١ۚ وَ لَا تُسْئَلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۠ع﴿141﴾

    1. تِلْکَ أُمَّةٌیہ امت
    2. قَدْتحقیق
    3. خَلَتْجو گزر گئی
    4. لَهَااس کے لئے
    5. مَا کَسَبَتْجو اس نے کمایا
    6. وَاور
    7. لَکُمتمہارے لئے
    8. مَا کَسَبْتُمْجو تم نے کمایا
    9. وَاور
    10. لَانہ
    11. تُسْئَلُوْنَپوچھا جائے گا
    12. عَمَّاکَانُوْااس کے بارے میں جو وہ
    13. يَعْمَلُوْنَکرتے تھے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
یہ امت ہے جو گزر چکی، جو انہوں نے کیا ان کے لئے ہے اور جو تم نے کیا وہ تمہارے لئے، تم ان کے اعمال کے بارے میں سوال نہ کئے جاؤ گے (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

141۔ 1 اس آیت میں پھر کسب و عمل کی اہمیت بیان فرما کر بزرگوں کی طرف سے لگاؤ یا ان پر اعتماد کو بےفائدہ قرار دیا گیا۔ جس کو اس کا عمل پیچھے چھوڑ گیا اس کا سلسلہ اسے اگے نہیں بڑھائے گا۔

مطلب ہے کہ تمہارے خاندان کی نیکیوں سے تمہیں کوئی فائدہ اور ان کے گناہوں پر تم سے پوچھ گیچھ نہیں ہوگی بلکہ ان کے عملوں کی بابت تم سے یا تمہارے عملوں کی بابت ان سے نہیں پوچھا جائے گا آیت (وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى) 35:18۔ آیت (وَاَنْ لَّيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى) 53:39 کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔