احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 188
وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَ تُدْلُوْا بِهَاۤ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠ع﴿188﴾
- وَلَااور نہ
- تَاْكُلُوْٓاکھاؤ
- اَمْوَالَكُمْاپنے مال
- بَيْنَكُمْآپس میں
- بالْبَاطِلِناحق
- وَتُدْلُوْااور (نہ) پہنچاؤ
- بِهَآاس سے
- اِلَى الْحُكَّامِحاکموں تک
- لِتَاْكُلُوْاتاکہ تم کھاؤ
- فَرِيْقًاکوئی حصہ
- مِّنْسے
- اَمْوَالِمال
- النَّاسِلوگ
- بِالْاِثْمِگناہ سے
- وَاَنْتُمْاور تم
- تَعْلَمُوْنَجانتے ہو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ظلم و ستم سے اپنا کرلیا کرو، حالانکہ تم جانتے ہو (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
188۔ 1 ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کے پاس کسی کا حق ہو لیکن حق والے کے پاس ثبوت نہ ہو اس کمزوری سے فائدہ اٹھا کر وہ عدالت یا حاکم مجاز سے اپنے حق میں فیصلہ کروا لے اس طرح دوسرے کا حق غصب کرلے یہ ظلم ہے اور حرام ہے۔ عدالت کا فیصلہ ظلم اور حرام کو جائز اور حلال نہیں کرسکتا۔
یہ ظالم عند اللہ مجرم ہوگا (ابن کثیر)