احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 187
اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآئِكُمْ١ؕ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ١ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْ١ۚ فَالْئٰنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ١۪ وَ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ١۪ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِ١ۚ وَ لَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰكِفُوْنَ١ۙ فِی الْمَسٰجِدِ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿187﴾
- اُحِلَّجائز کردیا گیا
- لَكُمْتمہارے لیے
- لَيْلَةَرات
- الصِّيَامِروزہ
- الرَّفَثُبےپردہ ہونا
- اِلٰىطرف (سے)
- نِسَآئِكُمْاپنی عورتوں سے بےپردہ ہونا
- ھُنَّوہ
- لِبَاسٌلباس
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لِبَاسٌلباس
- لَّهُنَّان کے لیے
- عَلِمَجان لیا
- اللّٰهُاللہ
- اَنَّكُمْکہ تم
- كُنْتُمْتم تھے
- تَخْتَانُوْنَخیانت کرتے
- اَنْفُسَكُمْاپنے تئیں
- فَتَابَسو معاف کردیا
- عَلَيْكُمْتم کو
- وَعَفَااور در گزر کی
- عَنْكُمْتم سے
- فَالْئٰنَپس اب
- بَاشِرُوْھُنَّان سے ملو
- وَابْتَغُوْااور طلب کرو
- مَا كَتَبَجو لکھ دیا
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَكُلُوْااور کھاؤ
- وَاشْرَبُوْااور پیو
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يَتَبَيَّنَواضح ہوجائے
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْخَيْطُدھاری
- الْاَبْيَضُسفید
- مِنَسے
- لْخَيْطِدھاری
- الْاَسْوَدِسیاہ
- مِنَسے
- الْفَجْرِفجر
- ثُمَّپھر
- اَتِمُّواتم پورا کرو
- الصِّيَامَروزہ
- اِلَىتک
- الَّيْلِرات
- وَلَااور نہ
- تُبَاشِرُوْھُنَّان سے ملو
- وَاَنْتُمْجبکہ تم
- عٰكِفُوْنَاعتکاف کرنیوالے
- فِي الْمَسٰجِدِمسجدوں میں
- تِلْكَیہ
- حُدُوْدُحدیں
- اللّٰهِاللہ
- فَلَاپس نہ
- تَقْرَبُوْھَااس کے قریب جاؤ
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- اٰيٰتِهٖاپنے حکم
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَّقُوْنَپرہیزگار ہوجائیں
187۔ 1 ابتدا اسلام میں ایک حکم یہ تھا کہ روزہ افطار کرنے کے بعد عشاء کی نماز یا سونے تک کھانے پینے اور بیوی سے مباشرت کرنے کی اجازت تھی سونے کے بعد ان میں سے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا تھا ظاہر بات ہے یہ پابندی سخت تھی اور اس پر عمل مشکل تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ دونوں پابندیاں اٹھا لیں اور افطار سے لے کر صبح صادق تک کھانے پینے اور بیوی سے مباشرت کرنے کی اجازت فرما دی۔
187۔ 2 یعنی رات ہوتے ہی (سورج غروب کے فورا بعد) روزہ افطار کرلو تاخیر مت کرو جیسا کہ حدیث میں بھی روزہ جلد افطار کرنے کی تاکید اور فضیلت آئی ہے دوسرا یہ کہ ایک روزہ افطار کئے بغیر دوسرا روزہ رکھ لینا اس سے نبی ﷺ نے نہایت سختی سے منع فرمایا ہے۔ (کتب حدیث)
187۔ 3 اعتکاف کی حالت میں بیوی سے مباشرت اور بوس و کنار کی اجازت نہیں ہے البتہ ملاقات اور بات چیت جائز ہے۔ اعتکاف کے لئے مسجد ضروری ہے چاہے مرد ہو چاہے عورت۔ نبی ﷺ کی بیویوں نے بھی مسجد میں اعتکاف کیا اس لئے عورتوں کا اپنے گھروں میں اعتکاف میں بیٹھنا صحیح نہیں ہے البتہ مسجد میں ان کے لئے ہر چیز کا مردوں سے الگ انتظام کرنا ضروری ہے تاکہ مردوں سے کسی طرح اختلاط نہ ہو جب تک مسجد میں معقول محفوظ اور مردوں سے بالکل الگ انتظام نہ ہو عورتوں کو مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے یہ ایک نفلی عبادت ہے جب تک پوری طرح تحفظ نہ ہو اس نفلی عبادت سے گریز بہتر ہے فقہ کا اصول ہے۔ (درء المفاسد یقدم علی جلب المصالح) (مصالح کے اصول کے مقابلے میں مفاسد سے بچنا اور ان کو ٹالنا زیادہ ضروری ہے)