احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 210

  1. هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠ع﴿210﴾

    1. ھَلْکیا
    2. يَنْظُرُوْنَوہ انتظار کرتے ہیں
    3. اِلَّآسوائے (یہی)
    4. اَنْکہ
    5. يَّاْتِيَهُمُآئے ان کے پاس
    6. اللّٰهُاللہ
    7. فِيْ ظُلَلٍسائبانوں میں
    8. مِّنَسے
    9. الْغَمَامِبادل
    10. وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
    11. وَقُضِيَاور طے ہوجائے
    12. الْاَمْرُقصہ
    13. وَاِلَىاور طرف
    14. اللّٰهِاللہ
    15. تُرْجَعُلوٹیں گے
    16. الْاُمُوْرُتمام کام
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ بادل کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا (1) دیا جائے، اللہ ہی کی طرف سے تمام کام لوٹائے جاتے ہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

210۔ 1 یہ تو قیامت کا منظر ہے (جیسا کہ بعض تفسیری روایات میں ہے (ابن کثیر) یعنی کیا یہ قیامت برپا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ؟ یا پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے جلوے اور بادلوں کے سایہ میں ان کے سامنے آئیں اور فیصلہ چکائیں تب وہ ایمان لائیں گے۔

لیکن ایسا اسلام قابل قبول نہیں اس لئے قبول اسلام میں تاخیر مت کرو اور فوراً اسلام قبول کر کے اپنی آخرت سنوار لو۔