احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 211

  1. سَلْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ كَمْ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ اٰیَةٍۭ بَیِّنَةٍ١ؕ وَ مَنْ یُّبَدِّلْ نِعْمَةَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿211﴾

    1. سَلْپوچھو
    2. بَنِىْٓ اِسْرَآءِ يْلَبنی اسرائیل
    3. كَمْکس قدر
    4. اٰتَيْنٰھُمْہم نے انہیں دیں
    5. مِّنْسے
    6. اٰيَةٍنشانیاں
    7. بَيِّنَةٍکھلی
    8. وَاور
    9. مَنْجو
    10. يُّبَدِّلْبدل ڈالے
    11. نِعْمَةَنعمت
    12. اللّٰهِاللہ
    13. مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
    14. مَاجو
    15. جَآءَتْهُآئی اس کے پاس
    16. فَاِنَّتو بیشک
    17. اللّٰهَاللہ
    18. شَدِيْدُسخت
    19. الْعِقَابِعذاب
Translation · Ahsan-ul-Bayan
بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں (1) اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اپنے پاس پہنچ جانے کے بعد بدل ڈالے (وہ جان لے) (2) کہ اللہ تعالیٰ بھی سخت عذابوں والا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

211۔ 1 مثلاً عصائے موسیٰ جس کے ذریعے سے ہم نے جادوگروں کا توڑ کیا سمندر سے راستہ بنایا پتھر سے بارہ چشمے جاری کیے، بادلوں کا سایہ، من و سلوا کا نزول وغیرہ جو اللہ تعالیٰ کی قدرت اور ہمارے پیغمبر ﷺ کی صداقت کی دلیل تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے احکام الٰہی سے انکار کیا۔

211۔ 2 نعمت کے بدلنے کا مطلب یہی ہے کہ ایمان کے بدلے انہوں نے کفر کا راستہ اپنایا۔