احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 213

  1. كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً١۫ فَبَعَثَ اللّٰهُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١۪ وَ اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِیَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ فِیْمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ مَا اخْتَلَفَ فِیْهِ اِلَّا الَّذِیْنَ اُوْتُوْهُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ۚ فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿213﴾

    1. كَانَتھے
    2. النَّاسُلوگ
    3. اُمَّةًامت
    4. وَّاحِدَةًایک
    5. فَبَعَثَپھر بھیجے
    6. اللّٰهُاللہ
    7. النَّبِيّٖنَنبی
    8. مُبَشِّرِيْنَخوشخبری دینے والے
    9. وَاور
    10. مُنْذِرِيْنَڈرانے والے
    11. وَاَنْزَلَاور نازل کی
    12. مَعَهُمُان کے ساتھ
    13. الْكِتٰبَکتاب
    14. بِالْحَقِّبرحق
    15. لِيَحْكُمَتاکہ فیصلہ کرے
    16. بَيْنَدرمیان
    17. النَّاسِلوگ
    18. فِيْمَاجس میں
    19. اخْتَلَفُوْاانہوں نے اختلاف کیا
    20. فِيْهِاس میں
    21. وَمَااور نہیں
    22. اخْتَلَفَاختلاف کیا
    23. فِيْهِاس میں
    24. اِلَّامگر
    25. الَّذِيْنَجنہیں
    26. اُوْتُوْهُدی گئی
    27. مِنْۢ بَعْدِبعد
    28. مَاجو۔ جب
    29. جَآءَتْهُمُآئے ان کے پاس
    30. الْبَيِّنٰتُواضح حکم
    31. بَغْيًۢاضد
    32. بَيْنَهُمْان کے درمیان ( آپس کی)
    33. فَهَدَىپس ہدایت دی
    34. اللّٰهُاللہ
    35. الَّذِيْنَجو لوگ
    36. اٰمَنُوْاایمان لائے
    37. لِمَالیے۔ جو
    38. اخْتَلَفُوْاجو انہوں نے اختلاف کیا
    39. فِيْهِاس میں
    40. مِنَسے (پر)
    41. الْحَقِّسچ
    42. بِاِذْنِهٖاپنے اذن سے
    43. وَاللّٰهُاور اللہ
    44. يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
    45. مَنْجسے
    46. يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
    47. اِلٰىطرف راستہ
    48. صِرَاطٍراستہ
    49. مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے (1) اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو خوشخبریاں دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل فرمائیں، تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہوجائے۔ صرف ان ہی لوگوں نے جو اسے دیئے گئے تھے، اپنے پاس دلائل آچکنے کے بعد آپس کے بغض وعناد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا (2) اس لئے اللہ پاک نے ایمان والوں کی اس اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی (3) اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہے سیدھی راہ کی طرف رہبری کرتا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

213۔ 1 یعنی توحید پر۔ یہ حضرت آدم ؑ سے حضرت نوح ؑ ، یعنی دس صدیوں تک لوگ توحید پر، جس کی تعلیم انبیاء دیتے رہے قائم رہے۔ آیت مفسرین صحابہ نے فاختَلَفُوْا منسوخ مانا ہے یعنی اس کے بعد شیطان کی وسوسہ اندازی سے ان کے اندر اختلاف پیدا ہوگیا اور شرک و ظاہر پرستی عام ہوگئی۔ پس اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو کتابوں کے ساتھ بھیج دیا تاکہ وہ لوگوں کے درمیان اختلاف کا فیصلہ اور حق اور توحید قائم اور واضح کریں (ابن کثیر)

213۔ 2 اختلاف ہمیشہ راہ حق سے انحراف کی وجہ سے ہوتا ہے اور انحراف کا منبع بغض اور عناد بنتا ہے امت مسلمہ میں بھی جب تک یہ انحراف نہیں آیا یہ امت اپنی اصل پر قائم اور اختلاف کی شدت سے محفوظ رہی لیکن اندھی تقلید اور بدعات نے حق سے گریز کا جو راستہ کھولا اس سے اختلاف کا دائرہ پھیلتا اور بڑھتا ہی چلا گیا، تاآنکہ اتحاد امت ایک ناممکن چیزیں بن کر رہ گیا ہے۔

213۔ 3 مثلاً اہل کتاب نے جمعہ میں اختلاف کیا یہود نے ہفتہ کو اور نصاریٰ نے اتوار کو اپنا مقدس دن قرار دیا تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جمعہ کا دن اختیار کرنے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے حضرت عیسیٰ ؑ کے بارے میں اختلاف کیا یہود نے ان کو جھٹلایا اور ان کی والدہ حضرت مریم پر بہتان باندھا اس کے برعکس عیسائیوں نے ان کو اللہ کا بیٹا اور اللہ بنادیا اللہ نے مسلمانوں کو ان کے بارے میں صحیح موقف اپنانے کی توفیق عطا فرمائی کہ وہ اللہ کے پیغمبر اور اس کے فرمانروا بندے تھے۔ حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں بھی انہوں نے اختلاف کیا ایک نے یہودی اور دوسرے نے نصرانی کہا مسلمانوں کو اللہ نے صحیح بات بتلائی کہ وہ (حنیفاً مُسْلِماً) تھے اور اس طرح کے کئی دیگر مسائل میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مسلمانوں کو صراط مستقیم دکھائی۔