احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 214

  1. اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ١ؕ مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ﴿214﴾

    1. اَمْکیا
    2. حَسِبْتُمْتم خیال کرتے ہو
    3. اَنْکہ
    4. تَدْخُلُواتم داخل ہوجاؤگے
    5. الْجَنَّةَجنت
    6. وَلَمَّااور جبکہ نہیں
    7. يَاْتِكُمْآئی تم پر
    8. مَّثَلُجیسے
    9. الَّذِيْنَجو
    10. خَلَوْاگزرے
    11. مِنْسے
    12. قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    13. مَسَّتْهُمُپہنچی انہیں
    14. الْبَاْسَآءُسختی
    15. وَالضَّرَّآءُاور تکلیف
    16. وَزُلْزِلُوْااور وہ ہلادئیے گئے
    17. حَتّٰىیہانتک
    18. يَقُوْلَکہنے لگے
    19. الرَّسُوْلُرسول
    20. وَالَّذِيْنَاور وہ جو
    21. اٰمَنُوْاایمان لائے
    22. مَعَهٗان کے ساتھ
    23. مَتٰىکب
    24. نَصْرُ اللّٰهِاللہ کی مدد
    25. اَلَآآگاہ رہو
    26. اِنَّبیشک
    27. نَصْرَمدد
    28. اللّٰهِاللہ
    29. قَرِيْبٌقریب
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے اگلے لوگوں پر آئے تھے (1) انہیں بیماریاں اور مصیبتیں پہنچیں اور وہ یہاں تک جھنجھوڑے گئے کہ رسول اور ان کے ساتھ کے ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی ؟ سن رکھو کہ اللہ کی مدد قریب ہی ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

214۔ 1 ہجرت مدینہ کے بعد جب مسلمانوں کو یہودیوں، منافقوں اور مشرکین عرب سے مختلف قسم کی ایذائیں اور تکلیفیں پہنچیں تو بعض مسلمانوں نے نبی ﷺ سے شکایت کی جس پر مسلمانوں کی تسلی کے لئے یہ آیت بھی نازل ہوئی اور خود نبی ﷺ نے بھی فرمایا تم سے پہلے لوگوں کو ان کے سر سے لے کر پیروں تک آرے سے چیرا گیا اور لوہے کی کنگھی سے ان کے گوشت پوست کو نوچا گیا لیکن یہ ظلم اور تشدد ان کو ان کے دین سے نہیں پھیر سکا پھر فرمایا اللہ کی قسم اللہ تعالیٰ اس معاملے کو مکمل (یعنی) اسلام کو غا لب فرمائے گا۔

214۔ 2 اس لیے (ہر آنے والی چیز قریب ہے) اور اہل ایمان کے لئے اللہ کی مدد یقینی ہے اس لئے وہ قریب ہی ہے۔