احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 229
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿229﴾
- اَلطَّلَاقُطلاق
- مَرَّتٰنِدو بار
- فَاِمْسَاكٌپھر روک لینا
- بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
- اَوْیا
- تَسْرِيْحٌرخصت کرنا
- بِاِحْسَانٍحسنِ سلوک سے
- وَلَااور نہیں
- يَحِلُّجائز
- لَكُمْتمہارے لیے
- اَنْکہ
- تَاْخُذُوْاتم لے لو
- مِمَّآاس سے جو
- اٰتَيْتُمُوْھُنَّتم نے دیا ان کو
- شَيْئًاکچھ
- اِلَّآسوائے
- اَنْکہ
- يَّخَافَآدونوں اندیشہ کریں
- اَلَّاکہ نہ
- يُقِيْمَاوہ قائم رکھ سکیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَاِنْپھر اگر
- خِفْتُمْتم ڈرو
- اَلَّا يُقِيْمَاکہ وہ قائم نہ رکھ سکیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَلَاجُنَاحَتو گناہ نہیں
- عَلَيْھِمَاان دونوں پر
- فِيْمَااس میں جو
- افْتَدَتْعورت بدلہ دے
- بِهٖاس کا
- تِلْكَیہ
- حُدُوْدُ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَلَاپس نہ
- تَعْتَدُوْھَاآگے بڑھو اس سے
- وَمَنْاور جو
- يَّتَعَدَّآگے بڑھتا ہے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَاُولٰٓئِكَپس وہی لوگ
- ھُمُوہ
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
229۔ 1 یعنی وہ طلاق جس میں خاوند کو (عدت کے اندر رجوع کا حق حاصل ہے وہ دو مرتبہ ہے پہلی مرتبہ طلاق کے بعد بھی اور دوسری مرتبہ طلاق کے بعد بھی رجوع ہوسکتا ہے تیسری مرتبہ طلاق دینے کے بعد رجع کی اجازت نہیں زمانہ جاہلیت میں یہ حق طلاق و رجوع غیر محدود تھا جس سے عورتوں پر بڑا بوجھ تھا۔ نیز معلوم ہونا چاہیے کہ بہت سے علماء ایک مجلس کی تین طلاقوں کے واقع ہونے ہی کا فتویٰ دیتے ہیں۔
229۔ 2 یعنی رجوع کر کے اچھے طریقے سے بسانا۔
229۔ 3 یعنی تیسری مرتبہ طلاق دے کر۔
229۔ 4 اس میں خلع کا بیان ہے یعنی عورت خاوند سے علیحدگی حاصل کرنا چاہے تو اس صورت میں خاوند عورت سے اپنا دیا ہوا مہر واپس لے سکتا ہے خاوند اگر علیحدگی قبول کرنے پر آمادہ نہ ہو تو عدالت خاوند کو طلاق دینے کا حکم دے گی اور اگر وہ اسے نہ مانے تو علت نکاح فسخ کر دے گی گویا خلع بزریعہ طلاق بھی ہوسکتا ہے اور بذریعہ فسخ بھی دونوں صورتوں میں عدت ایک حیض ہے (ابو داؤد، ترمذی، نسائی والحاکم [۔ فتح القدیر) عورت کو یہ حق دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی سخت تاکید کی گئی ہے کہ عورت بغیر کسی معقول عذر کے خاوند سے علیحدگی یعنی طلاق کا مطالبہ نہ کرے اگر ایسا کرے گی تو نبی ﷺ نے ایسی عورتوں کے لئے یہ سخت وعید بیان فرمائی کہ وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائیں گیں۔ (ابن کثیر وغیرہ)