احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 230
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿230﴾
- فَاِنْپھر اگر
- طَلَّقَھَاطلاق دی اس کو
- فَلَا تَحِلُّتو جائز نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْ بَعْدُاس کے بعد
- حَتّٰيیہانتک کہ
- تَنْكِحَوہ نکاح کرلے
- زَوْجًاخاوند
- غَيْرَهٗاس کے علاوہ
- فَاِنْپھر اگر
- طَلَّقَھَاطلاق دیدے اس کو
- فَلَاجُنَاحَتو گناہ نہیں
- عَلَيْھِمَآان دونوں پر
- اَنْاگر
- يَّتَرَاجَعَآوہ رجوع کرلیں
- اِنْبشرطیکہ
- ظَنَّآوہ خیال کریں
- اَنْکہ
- يُّقِيْمَاوہ قائم رکھیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- وَتِلْكَاور یہ
- حُدُوْدُ اللّٰهِاللہ کی حدود
- يُبَيِّنُھَاانہیں واضح کرتا ہے
- لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَجاننے والوں کے لیے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
پھر اگر اس کو (تیسری بار) طلاق دے دے تو اب اس کے لئے حلال نہیں جب تک کہ وہ عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے، پھر اگر وہ بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو میل جول کرلینے میں کوئی گناہ نہیں، (1) بشرطیکہ جان لیں کہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے، یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں جنہیں وہ جاننے والوں کے لئے بیان فرما رہا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
اس طلاق سے تیسری طلاق مراد ہے یعنی تیسری طلاق کے بعد خاوند اب نہ رجوع کرسکتا ہے اور نہ نکاح البتہ عورت کسی اور جگہ نکاح کرلے اور دوسرا خاوند اپنی مرضی سے اسے طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو اس کے بعد اس سے نکاح جائز ہے لیکن اس کے لئے جو حلالہ کا طریقہ رائج ہے یہ لعنتی فعل ہے نبی ﷺ نے حلالہ کرنے والے اور کروانے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے حلالہ کی غرض سے کیا گیا نکاح نکاح نہیں ہے زناکاری ہے۔ اس نکاح سے عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوگی۔