احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 23

  1. وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ١۪ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿23﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. كُنْتُمْتم ہو
    3. فِیْمیں
    4. رَيْبٍشک
    5. مِمَّاسے جو
    6. نَزَّلْنَاہم نے اتارا
    7. عَلَىٰ عَبْدِنَااپنے بندہ پر
    8. فَأْتُوْاتولے آؤ
    9. بِسُوْرَةٍایک سورة
    10. مِنْ ۔ مِثْلِهِسے ۔ اس جیسی
    11. وَادْعُوْااور بلالو
    12. شُهَدَآءَكُمْاپنے مدد گار
    13. مِنْ دُوْنِ اللہِاللہ کے سوا
    14. اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
    15. صَادِقِیْنَسچے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ہم نے اپنے بندے پر جو کچھ اتارا ہے اس میں اگر تمہیں شک ہو اور تم سچے ہو تو اس جیسی ایک سورت تو بنا لاؤ، تمہیں اختیار ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو۔ (1)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

23۔ 1 توحید کے بعد اب رسالت کا اثبات فرمایا جا رہا ہے ہم نے بندے پر کتاب نازل فرمائی ہے اس کے منزل من اللہ ہونے میں اگر تمہیں شک ہے تو اپنے تمام حمایتیوں کو ساتھ ملا کر اس جیسی ایک ہی سورت بنا کر دکھا دو اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو سمجھ لینا چاہیے کہ واقع یہ کلام کسی انسان کی کاوش نہیں ہے کلام الہی ہی ہے اور ہم پر اور رسالت مآب پر ایمان لا کر جہنم کی آگ سے بچنے کی سعی کرنی چاہیے جو کافروں کے لئے ہی تیار کی گئی ہے۔