احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 22
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً١۪ وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿22﴾
- الَّذِیْ جَعَلَجس نے بنایا
- لَكُمُتمہارے لئے
- الْاَرْضَزمین
- فِرَاشًافرش
- وَالسَّمَآءَاور آسمان
- بِنَاءًچھت
- وَاَنْزَلَاور اتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَاءًپانی
- فَاَخْرَجَپھر نکالے
- بِهٖاس کے ذریعے
- مِنَسے
- الثَّمَرَاتِپھل
- رِزْقًارزق
- لَكُمْتمہارے لئے
- فَلَا تَجْعَلُوْاسو نہ ٹھہراؤ
- لِلّٰہِاللہ کے لئے
- اَنْدَادًاکوئی شریک
- وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَاور تم جانتے ہو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کر کے تمہیں روزی دی، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقرر نہ کرو (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
1 ہدایت اور ضلالت کے اعتبار سے انسانوں کے تین گروہوں کے تذکرے کے بعد اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی دعوت تمام انسانوں کو دی جا رہی ہے۔ فرمایا جب تمہارا اور کائنات کا خالق اللہ ہے تمہاری تمام ضروریات کا مہیا کرنے والا وہی ہے پھر تم اسے چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرتے ہو ؟ دوسروں کو اس کا شریک کیوں ٹھہراتے ہو اگر تم عذاب خداوندی سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا صرف ایک طریقہ ہے کہ اللہ کو ایک مانو اور صرف اسی کی عبادت کرو جانتے بوجھتے شرک کا ارتکاب مت کرو۔