احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 232

  1. وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ ذٰلِكَ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ ذٰلِكُمْ اَزْكٰى لَكُمْ وَ اَطْهَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿232﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
    3. النِّسَآءَعورتیں
    4. فَبَلَغْنَپھر وہ پوری کرلیں
    5. اَجَلَهُنَّاپنی مدت (عدت)
    6. فَلَاتو نہ
    7. تَعْضُلُوْھُنَّروکو انہیں
    8. اَنْکہ
    9. يَّنْكِحْنَوہ نکاح کریں
    10. اَزْوَاجَهُنَّخاوند اپنے
    11. اِذَاجب
    12. تَرَاضَوْاوہ باہم رضامند ہو جائیں
    13. بَيْنَهُمْآپس میں
    14. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    15. ذٰلِكَیہ
    16. يُوْعَظُنصیحت کی جاتی ہے
    17. بِهٖاس سے
    18. مَنْجو
    19. كَانَہو
    20. مِنْكُمْتم میں سے
    21. يُؤْمِنُایمان رکھتا
    22. بِاللّٰهِاللہ پر
    23. وَاور
    24. لْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت پر
    25. ذٰلِكُمْیہی
    26. اَزْكٰىزیادہ ستھرا
    27. لَكُمْتمہارے لیے
    28. وَاَطْهَرُاور زیادہ پاکیزہ
    29. وَاللّٰهُاور اللہ
    30. يَعْلَمُجانتا ہے
    31. وَاَنْتُمْاور تم
    32. لَا تَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کرلیں تو انہیں ان کے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب کہ وہ آپس میں دستور کے مطابق رضامند ہوں (1) یہ نصیحت انہیں کی جاتی ہے جنہیں تم میں سے اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر یقین و ایمان ہو اس میں تمہاری بہترین صفائی اور پاکیزگی ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

232۔ 1 اس میں مطلقہ عورت کی بابت ایک تیسرا حکم دیا جا رہا ہے وہ یہ کہ عدت گزرنے کے بعد (پہلی یا دوسری طلاق کے بعد) اگر سابقہ خاوند بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو ان کو مت روکو۔ نبی ﷺ کے زمانے میں ایک ایسا واقعہ ہوا تو عورت کے بھائی نے انکار کردیا جس پر یہ آیت اتری، اس سے ایک تو یہ معلوم ہوا کہ عورت اپنا نکاح نہیں کرسکتی، بلکہ اس کے نکاح کے لئے ولی کی اجازت اور رضامندی ضروری ہے۔

تب ہی تو اللہ تعالیٰ نے ولیوں کو اپنا حق ولایت غلط طریقے سے استعمال کرنے سے روکا ہے۔ اس کی مزید تائید حدیث نبوی ﷺ سے ہوتی ہے، جس عورت نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلیا، پس اس کا نکاح باطل ہے، اسکا نکاح باطل ہے، اسکا نکاح باطل ہے۔ (حوالہ مذکور) ان احادیث کو علامہ انور شاہ کشمیری نے بھی دیگر محدثین کی طرح صحیح اور احسن تسلیم کیا ہے۔

فیض الباری ج 4 کتاب النکاح) دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ عورت کے ولیوں کو بھی عورت پر جبر کرنے کی اجازت نہیں بلکہ ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ عورت کی رضامندی کو بھی ملحوظ رکھیں اگر ولی عورت کی رضامندی کو نظر انداز کر کے زبردستی نکاح کر دے تو شریعت نے عورت کو بذریعہ عدالت نکاح فسخ کرانے کا اختیار دیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ نکاح میں دونوں کی رضامندی حاصل کی جائے کوئی ایک فریق بھی من مانی نہ کرے گا اور لڑکی کے مفادات کے مقابلے میں اپنے مفادات کو ترجیح دے گا تو عدالت ایسے ولی کو حق ولایت سے محروم کر کے ولی ابعد کے ذریعے سے یا خود ولی بن کر اس عورت کے نکاح کا فریضہ انجام دے گی۔